ETV Bharat / state

Mid-Day Meal مڈ ڈے میل میں دودھ پینے سے بچوں کی طبیعت بگڑی، پچیس بچے اسپتال میں بھرتی - دودھ پینے سے 25 بچے بیمار ہوگئے۔

غازی آباد کے ایک پرائمری اسکول میں بدھ کو دودھ پینے سے 25 بچے بیمار ہوگئے۔ فی الحال محکمہ صحت کی ٹیم موقع پر موجود ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔In Loni's primary school 25 children admitted to hospital

پچیس بچے اسپتال میں بھرتی
پچیس بچے اسپتال میں بھرتی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 4:32 PM IST

Updated : Sep 20, 2023, 6:56 PM IST

نئی دہلی/غازی آباد: غازی آباد کے ایک اسکول میں مڈ ڈے میل میں دودھ پینے سے بچوں کی صحت بگڑ گئی۔ عام دنوں کی طرح بدھ کو بھی لونی کے پریم نگر واقع پرائمری اسکول میں بچوں نے دودھ پیا۔ اس کے بعد انھیں پیٹ میں درد، سر درد اور الٹی کی شکایت ہونے لگی۔ اس کی اطلاع فوری طور پر محکمہ صحت کو دی گئی۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر بچوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال میں داخل کرایا۔

اطلاع ملتے ہی غازی آباد کے سی ایم او فوراً موقع پر پہنچے اور بچوں کی حالت کا جائزہ لیا۔ فی الحال تمام بچوں کی حالت نارمل ہے۔ اسپتال میں بچوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیا مڈ ڈے میل میں کوئی کمی تھی جس کی وجہ سے بچوں کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی یا کوئی اور وجہ ہے۔ طالب علم محمد کے مطابق اس نے اسکول میں دودھ پیا۔ دودھ کھٹا تھا۔ تمام بچے دودھ لینے کے لیے لائن میں کھڑے تھے۔ اس کے بعد ان کی طبیعت اچانک خراب ہونے لگی۔

یہ بھی پڑھیں:مڈڈے میل میں سانپ برآمد ہونے کے بعد بچے بیمار

چیف میڈیکل آفیسر بھوتوش شنک دھر کے مطابق اسکول میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد بچوں کو پیٹ میں درد، الٹی اور سر درد کی اطلاع ملی ۔ اس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔ محکمہ صحت کی ٹیم نے بچوں کو اسپتال میں داخل کرایا اور انہیں دوائیں اور انجیکشن لگائے۔ سب کی حالت نارمل ہے۔ محکمہ صحت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہسپتال میں تقریباً 25 بچے زیرعلاج ہیں۔

Last Updated : Sep 20, 2023, 6:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.