جاوڈیکر نے اپنی رہائش گاہ پر دہلی پردیش بی جے پی کے صدر منوج تیواری کی موجودگی میں نامہ نگاروں سے کہا کہ‘ عدالت دہلی کے وزیر اعلی سے بار بار کہہ رہی ہے کہ وہ ملک مخالف نعروں کے خلاف مقدمات کی اجازت دیں لیکن دہلی کے وزیر اعلی ملک مخالف نعروں کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ واضح ہوگیا ہے کہ اروند کیجریوال ایسے نعروں کی حمایت کرتے ہیں۔ اگر وہ ان کی حمایت نہیں کرتے تو قانونی کارروائی کی اجازت دیتے۔“
انہوں نے کہا کہ کیجریوال نے عدالت کے بار بار کہنے پر بھی قانونی کاروائی کی اجازت نہیں دی ہے۔ کیوں کہ وہ دل سے ملک مخالف نعروں کی حمایت کرتے ہیں۔ دہلی کے عوام میں اس پر کافی ناراضگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قصور وار کون ہے یہ طے کرنا عدالت کا کام ہے لیکن عدالت میں معاملہ جانے ہی نہیں دینا یہ ’وزیر اعلی کا پاپ‘ ہے۔
جاوڈیکر نے کہا کہ کیجریوال کے دوہرے کردار کا پردہ فاش ہوگیا ہے اور بی جے پی اس کی مذمت کرتی ہے۔
دہلی میں آئندہ اسمبلی الیکشن کے بارے میں مرکزی وزیر نے کہا کہ آج دہلی کے 11 اضلاع میں پارٹی کے کارکنان کی میٹنگ چل رہی ہے۔ تمام اضلاع کے کارکنوں سے بات چیت کی جارہی ہے حالانکہ انہوں نے فی الحال یہ بتانے سے انکار کردیا کہ الیکشن میں وزیر اعلی کے عہدہ کا چہرہ کون ہوگا۔ الیکشن کس کی قیادت میں لڑا جائے گا اور اس میں مقامی موضوعات ہوں گے یا پارٹی مودی کے جادو پر بھروسہ کرے گی۔
کیجریوال پر ملک مخالف نعروں کی حمایت کا الزام - دہلی میں آئندہ اسمبلی الیکشن
مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے کنہیا کمار معاملے میں قانونی کاروائی کی اجازت نہیں دینے کے لئے وزیر اعلی اروند کیجریوال پر ملک مخالف نعروں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔