ETV Bharat / state

پی ایم  کی زخمی فوجیوں کی عیادت پر کانگریس کی تنقید

کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے وزیر اعظم نریندر مودی کی زخمی فوجیوں سے ملاقات کا فوٹو کولاج شیئر کیا اور اسے دس لاکھ الفاظ کی تصاویر قرار دیا ہے۔

chidambaram shares photo collage of modi, manmohan's visits to injured soldiers, says pictures worth a million words
انڈین آرمی کی وضاحت
author img

By

Published : Jul 5, 2020, 7:26 AM IST

زخمی فوجیوں سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے پیش رو ڈاکٹر منموہن سنگھ کے مابین موازنہ کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے ایک فوٹو کولیج ٹویٹ کیا اور اسے 'دس لاکھ الفاظ پر مبنی تصاویر' قرار دیا ہے۔

لیہہ کے ایک فوجی اسپتال میں طبی سہولت کے بارے میں کچھ حلقوں میں بھارتی فوجیوں سے متعلق کئی طرح کی باتیں کہی گئیں۔ جس کے بعد وزیر اعظم مودی نے ان فوجیوں کی عیادت کی۔

chidambaram shares photo collage of modi, manmohan's visits to injured soldiers, says pictures worth a million words
انڈین آرمی کی وضاحت

ایک بیان میں آرمی کا کہنا ہے کہ 'یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج کے ساتھ کس طرح سلوک کیا جاتا ہے۔ مسلح افواج اپنے اہلکاروں کے ساتھ بہترین سلوک کرتی ہیں’۔

پی چدمبرم زخمی فوجیوں کے ساتھ وزیراعظم مودی کی تصاویر ٹویٹر پر شیر کی اور انھوں نے کہا ہے کہ 'یہ سہولت کسی اسپتال کی طرح نہیں لگتی۔ کیونکہ وہاں آکسیجن سیلنڈر، I V (نس ناستی) اسٹینڈ اور دیگر طبی آلات نہیں تھے'۔

اس سے قبل جب کانگریس کے رہنما کپل سبل سے مودی کے اسپتال جانے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ 'گزشتہ چھ برسوں میں جو کچھ ہورہا ہے وہ مارکیٹنگ ہے۔ سچائی الگ ہے اور کچھ اور دکھایا جارہا ہے'۔

مزید پڑھیں: گلوان وادی میں زخمی فوجیوں سے مودی کی ملاقات

سبل نے حکمراں بی جے پی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'صرف خواب ظاہر کرنا اور سچ کو چھپانا یہی اس کی سچ ہے اور یہی ان کی سیاست ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.