لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں کہا کہ چدمبرم کانگریس پارٹی کے لئے اہم رہنما ہیں اس لیے ان کے خلاف سازش رچی گئی تھی۔
جو شخص ملک کا وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ رہا ہو، اس کے گھر میں پولیس چھلانگ لگا کر اندر ایسے گھسی تھی جیسے وہ اسامہ بن لادن کے رشتہ دار ہوں ۔
ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ حکو مت کو چدمبرم کی تنقید پسند نہیں تھی اور ان کے منہ کو بند کرنے کے لئے انہیں جیل بھیجا گیا تھا، یہ انتقام کی سیاست اوربدلے کی آگ کا منظرہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں کوئی مستقل نہیں رہتا آج کوئی وزیر اعظم یا وزیر ہے تو کل کوئی اور ہوگا اس لیے عہدے کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہئے۔
چدمبرم کے یہاں پولیس کو دیوار سے چھلانگ لگا کر جانے کی کیا ضرورت تھی ۔ انہیں بتا کر بھی جایا جا سکتا تھا ۔
اگر وہ فرار ہونے کی کوشش کرتے تو پولیس گولی تک مار سکتی تھی، لیکن حکومت کے رویے سے ملک میں ان کی شبیہ خراب ہوئی ہے۔