دہلی سے کسٹم ترجمان نے بتایا کہ پہلے معاملے میں کسٹم حکام کو موصولہ اطلاع کی بنیاد پر دبئی سے آنے والے ہوائی جہاز کی نشست کے نیچے سے 928 گرام سونا برآمد کیا۔ اس کے ساتھ ہی اسی طیارے سے آئے ایک مسافر کے پاس کسٹم 169 گرام سونا برآمد کیا۔ اس معاملے میں برآمد ہوئے مجموعی سونے کی مالیت 57 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
وہیں دوسرے معاملے میں دبئی سے 4 مسافروں کو کسٹم حکام نے ایکزٹ گیٹ پر پکڑا، جنہوں نے 11 بنڈل چھپا رکھے تھے۔ کسٹم حکام نے ان چاروں سے مجموعی طور پر 1 کلو 200 گرام سونا برآمد کیا جس کی قیمت 61 لاکھ 50 ہزار بتائی جاتی ہے، اس معاملے میں کسٹم حکام نے 2 مسافروں کو بھی گرفتار کیا ہے جبکہ دیگر سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نفسیاتی مریضوں کے ساتھ سنجییدگی کی ضرورت ہے: گہلوت
تیسرے معاملے میں کسٹم حکام نے مسافروں کو پکڑا جن سے مجموعی طور پر 858 گرام سونا برآمد ہوا تھا۔ بازیاب ہوئے سونے کی قیمت 45 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں بھی کسٹم آفیسر کے ذریعہ پانچ مسافروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
کسٹمز ایکٹ 1962 کے سیکشن 110 کے تحت کسٹم حکام نے تینوں معاملوں میں برآمد شدہ مجموعی طور پر 3 کلو 150 گرام سونا ضبط کیا ہے۔ جبکہ 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ باقی مسافروں سے ابھی پوچھ گچھ جاری ہے۔