ETV Bharat / state

شرجیل امام پر ملک سے غداری کے الزامات

author img

By

Published : Apr 19, 2020, 9:56 AM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی، دہلی کے کیمپس کے اطراف میں ہوئے تشدد معاملہ میں دہلی پولیس نے جے این یو کے ریسرچ اسکالرشرجیل امام کے خلاف غداری کے الزامات عائد کئے ہیں۔

charges sedation against Sharjeel Imam
شرجیل امام کے خلاف غداری کے الزامات

دہلی پولیس نے عدالت میں شرجیل امام کے خلاف غداری کے الزامات عائد کرتے ہوئے دعوی کیا کہ 'اس کی تقریرسے لوگوں میں عداوت کے جذبات رونما ہوئے اوراس کی وجہ سے جامعہ ملیہ اسلامیہ علاقہ میں تشددبھڑکا'۔

اپنی ضمنی چارج شیٹ میں دہلی پولیس نے شرجیل امام کی تقریرکوجامعہ ملیہ اسلامیہ میں 15دسمبر2019 کو برپا ہوئے تشدد کے لئے ذمہ دارقراردیا ہے۔

دہلی پولیس نے چیف میٹروپولیٹین مجسٹریٹ کی عدالت میں حتمی رپورٹ دائرکرتے ہوئے کہا کہ 'ہجوم نے بڑے پیمانے پرفساد، پتھربازی اورآگ زنی کی، جس سے عوامی اورنجی املاک کوبھاری نقصان پہنچا'۔

اس سلسلے میں نیوفرینڈز کالونی اورجامعہ نگرتھانوں کے علاوہ کئی پولیس تھانوں میں معاملات بھی درج کئے گئے۔

ان فسادات میں کئی پولیس اہلکارزخمی ہوئے، جس میں عام لوگوں کوبھی چوٹ آئی۔ چارج شیٹ میں پولیس نے شرجیل امام کی گرفتاری کی وجہ شرجیل امام کی 13 دسمبر2019 کی ایک تقریرقراردی ہے،جس میں پولیس کے مطابق 'ملک مخالف بیانات شامل تھے اورانہیں بیانات کی وجہ سے لوگوں میں اشتعال انگیزی آئی اوراس کے نتیجے میں فسادات برپاہوئے'۔

تقریراورفسادا کی جانچ کے دوران سامنے آئے شواہدکی بنیادپرتعزیرات ہند کی دفعہ 124اے(غداری)اور153اے (مختلف طبقات کے درمیان عداوت کوبڑھاوادینے) لگائی گئیں۔

پولیس نے اس سے پہلے خصوصی تفتیشی ایجنسی کے ذریعہ گرفتارکئے گئے مبینہ افراد کے خلاف چارج شیٹ دائرکی تھی، جس میں یہ بتایا گیا کہ تھا کہ تفتیس کی کاروائی جاری ہے۔

واضح ہوکہ مخصوص تقریرکرنے کی وجہ سے جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے سابق طالب علم شرجیل امام کو پولیس نے28 جنوری کو بہارکے جہان آباد سے گرفتارکیا تھا۔

شرجیل امام کے بیان (ایک تقریرجس میں چکا جام لگانے کی بات کہی گئی تھی) پرملک کے مختلف حصوں میں اس کے خلاف غداری کے مقدمات درج کئے گئے۔

دہلی پولیس نے شرجیل امام کی گرفتاری کے لئے ایڑی چوٹی کا زورلگا دیا تھا۔

ممبئی، پٹنہ اور دہلی میں چھاپہ ماری کی گئی تب جا کرجہان آباد سے اس کی گرفتاری ہوئی۔

شرجیل امام کے اہل خانہ نے اس کا بچاؤ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ شرجیل کے ساتھ ہیں۔

شرجیل کی ماں نے بھی اس کا دفاع کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریت قانون کے خلاف بیان دینے کی وجہ سے اس کے بیٹے پریہ کاروائی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.