ETV Bharat / state

چاندنی چوک: کناری بازار میں دکانیں تو کھلیں لیکن خریدار ندارد

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 5:36 PM IST

Updated : Jun 16, 2020, 5:47 PM IST

ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل دیے جانے کے ساتھ ہی باقی بازارون کی طرح دہلی کے چاندنی چوک کے کناری بازار میں بھی دکانداروں نے دوبارہ کاروبار شروع کیا ہے لیکن بازار ویران ہے، دور دور تک کوئی گاہک نہیں دکھتا۔

delhi
delhi

دارالحکومت دہلی میں طویل عرصے کے بعد کاروبار بحال ہونے پر تاجر بہت خوش ہوئے اور انہوں نے اپنا کاروبار دوبارہ شروع کیا لیکن ان کی خوشی کافور ہو گئی اور اب ان میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

دو ماہ سے زائد کی بندش کے بعد دکانیں اور کاروباری مراکز کے کھلنے سے امید تھی کہ لوگوں کا ہجوم امڈ پڑے گا۔ تاہم ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ ہر سو سناٹا ہی سناٹا ہے۔

کناری بازار میں دکانیں تو کھلی لیکن کوئی گاہک نہیں

چاندنی چوک کا کناری بازار، جو کنارا یعنی بیل بوٹے، گوٹ، کناری، سونے چاندی اور ریشم کے تاروں سے بنا ہوا فیتا، زری، سلمیٰ، ستارہ کی تھوک مارکیٹ ہے۔

اس بازار میں ہزاروں دوکانیں ہیں۔ دکانیں تو کھلی ہیں لیکن خریدار نہیں ہیں۔ سبھی دکاندار گاہک کے منتظر ہیں۔ اس بازار میں عام دنوں میں پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہوتی تھی، چلنا مشکل ہوتا تھا۔ لیکن اس وقت ایسا کچھ بھی نہیں ہے، ہر طرف سناٹا طاری ہے۔

روایتی گہما گہمی اور رونقیں غائب سی ہیں، کاروبار بھی سمٹ گیا ہے دیگر سرگرمیاں بھی ٹھپ سی ہو گئی ہیں اور کورونا کا خوف الگ ہے۔

کناری بازار گوٹا زری ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر پردیپ کمارجین بھی کافی مایوس ہیں۔ انہیں بھی اندازہ نہیں کہ حالات کب تک معمول پر آئیں گے۔

ان کا کہنا ہے 'سب سے زیادہ خطرہ کورونا وائرس کا ہے۔ ایک طرف کاروبار چوپٹ ہے اور لاک ڈاؤن سے بھی برا حال ہے۔

Last Updated : Jun 16, 2020, 5:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.