ETV Bharat / state

چنڈی پرساد بھٹ کو ’اندراگاندھی ایوارڈ برائے قومی اتحاد ‘

معروف ماحولیات دوست اور سماجی کارکن چنڈی پرساد بھٹ کو آج قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے لیےمعروف ’اندراگاندھی ایوارڈ برائے قومی اتحاد ‘ سے نوازا گیا۔

چنڈی پرساد بھٹ کو ’اندراگاندھی ایوارڈ برائے قومی اتحاد ‘
author img

By

Published : Oct 31, 2019, 9:15 PM IST

محترمہ اندرا گاندھی کی جمعرات کو برسی پر یہاں منعقد ایک خصوصی تقریب میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے مسٹر بھٹ کو سے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور پارٹی کے سینیئر رہنما موجود تھے۔

مسٹر بھٹ کا انتخاب 2017 اور ایوارڈ 2018 کے لیے ہوا ہے۔ انھیں ملکی یکجہتی اور سالمیت کو فروغ دینے کے لیے 31ویں ’اندراگاندھی ایوارڈ برائے قومی اتحاد ‘ سے نوازا گیا ہے۔ساتھ ہی انھیں ایک توصیفی سند اور دس لاکھ روپیے نقد دیے گئے۔

سابق وزیر اعظم اندراگاندھی کی برسی 31 اکتوبر کے موقع پر دیاجانے والا یہ ایوارڈ سوامی رنگناتھ نندا، محترمہ ارونا آصف علی، محترمہ ایس ایم سُبَّالکشمی، راجیو گاندھی(بعد از مرگ)، اے پی جے عبد الکلام، پروفیسر ستیش دھون، ڈاکٹر شنکر دیال شرما، مہاشویتی دیوی، موہن دھاریہ اور اے آر رحمٰن جیسی اہم شخصیات کو دیا جا چکا ہے۔
خیال رہے کہ کانگریس پارٹی نے 1985 میں اپنے سو سال مکمل ہونے کے موقع پر یہ ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.