ETV Bharat / state

دہلی-این سی آر میں ہلکی بارش کا امکان

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 1:55 PM IST

آج صبح محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ’’دہلی (کنجھاوالا، منڈکا، نجف گڑھ) ، این سی آر (لونی دیہات،غازی آباد ، نوئیڈا ، گریٹر نوئیڈا،گروگرام ، فرید آباد،مانیسر، بلبھ گڑھ) کے مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرن ، گرج چمک یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے‘‘۔

ہلکی بارش کا امکان
ہلکی بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے بدھ کو دہلی اور قومی دارالحکومت کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

آج صبح محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ’’دہلی (کنجھاوالا ، منڈکا ، نجف گڑھ) ، این سی آر (لونی دیہات ، غازی آباد ، نوئیڈا ، گریٹر نوئیڈا ، گروگرام ، فرید آباد ، مانیسر ، بلبھ گڑھ) کے مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے ، گرج چمک یا ہلکی بارش ہو سکتی ہے‘‘۔

اس کے ساتھ ہی ہریانہ میں کچھ دیگر مقامات پربھی بارش کے امکان ہیں۔ محکمہ موسمیات نے کہا’’دہلی (بوانا) ، این سی آر (ہنڈن اے ایف اسٹیشن ، غازی آباد) اور ہریانہ میں کوروکشیتر ، کیتھل ، نروانا ، کرنال ، راجوند ، اسندھ ، سفیدون ، بروالہ ، پانی پت ، گنور اور مختلف مقامات پر ہلکی سے اوسط گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

قومی دارالحکومت میں آج صبح آسمان ابر آلود رہا اور کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

بدھ کی صبح 8.30 بجے دہلی میں نمی کی سطح 84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو دہلی کے صفدر جنگ میں 3.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ریج میں زیادہ سے زیادہ 17.6 ملی میٹر، لودھی روڈ میں 1.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 23 سے 26 ستمبر تک ہلکی بارش ہوسکتی ہے جبکہ 26 اور 27 ستمبر کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق بدھ کو قومی دارالحکومت میں زیادہ تر مقامات پر ہوا کا معیار تسلی بخش رہا۔ تاہم ، آنند وہار میں ہوا کا معیار انڈیکس صبح 10.30 بجے 85 ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:

دہلی: آئندہ دو روز تک بارش کا امکان

خبریں لکھے جانے تک جنوبی دہلی کے بدر پور کھادر اور جیت پور وغیرہ علاقوں میں تیز بارش کی اطلاعات ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.