ETV Bharat / state

P Chidambaram: دانش صدیقی کی ہلاکت پر مرکز اور بی جے پی کی خاموشی پر تنقید

سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے رائٹرز کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی موت اور بڑھتی ہوئی افراط زر پر مرکز اور بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے کوئی بیان نہ جاری ہونے کی شدید مذمت کی۔

دانش صدیقی کی ہلاکت پر بی جے پی کی جانب سے تبصرہ نہ کرنے پر تنقید

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 5:41 PM IST

Updated : Jul 18, 2021, 7:01 PM IST

افغانستان کے قندھار میں وائٹرز کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی ہلاکت پر خاموش رہنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے پی چدمبرم نے کہا کہ صدیقی کی موت اور بڑھتی ہوئی افراظ زر، دو ایسے موضوعات ہیں جس پر بی جے پی۔این ڈی اے کی جانب سے تبصرہ نہیں کیا جاسکتا۔

پی چدمبرم نے ٹوئٹ کیا کہ ’دانش صدیقی کی المناک موت اور بڑھتی ہوئی افراط زر، دو ایسے موضوعات ہیں جن پر بی جے پی۔این ڈی اے کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ یہ دونوں موضوع ان کی غلط بیانی جس سلامتی، ترقی اور فلاح کی باتیں کی جاتی ہیں، پر فٹ نہیں بیٹھتے۔

واضح رہے کہ دہلی فسادات، ملک میں کورونا بحران، لاک ڈاؤن اور آکسیجن بحران پر دانش صدیقی کی کھینچی گئی تصاویر نے دنیا بھر میں سرخیاں بٹوری تھی۔ اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبا پر تشدد، شمالی مشرق دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات اور کورونا کے دوران دانش صدیقی کی کھینچی ہوئی دردناک تصاویر وائرل ہونے کے بعد مختلف گوشوں سے حکومت پر تنقید کی گئی تھی۔

افغانستان کے کندھار میں طالبان اور افغان فوج کے درمیان جھڑپ کے دوران فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی ہلاک ہوگئے۔ دانش کی ہلاکت پر بھارت میں جہاں غم کی لہر ہے وہیں کچھ لوگ ان کی موت پر جشن منا رہے ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے سیکریٹری خارجہ ہرش وردھن شرنگلا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے صدیقی کی ہلاکت کی مذمت کی اور مسلح تصادم کے دوران عام شہریوں پر تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دانش صدیقی کی ہلاکت پر کہیں ماتم تو کہیں جشن؟

دانش کی موت پر عالمی رہنماؤں کے علاوہ کانگریس رہنما راہل گاندھی، مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی، کیرالا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین و دیگر نے صدمہ کا اظہار کیا لیکن بی جے پی اور اس کی ہم خیال پارٹیوں کی جانب سے دانش صدیقی کی ہلاکت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Last Updated : Jul 18, 2021, 7:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.