ETV Bharat / state

سینٹرل وسٹا پروجیکٹ: پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے لیے تین کمپنیز کا انتخاب

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 9:49 AM IST

لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی)، شاہ پورجی پیلونجی اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹیڈ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کا معاہدہ حاصل کرنے کے لیے آن لائن مالی بولی جمع کروانے کی اہل ہیں۔

سنٹرل وسٹا پروجیکٹ
سنٹرل وسٹا پروجیکٹ

سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت تعمیر کرنے کا معاہدہ لینے کی دوڑ میں سات کمپنیز میں سے تین کمپنیوں کا انتخاب آن لائن مالی بولی جمع کروانے کے لئے کیا گیا ہے۔

لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی)، شاہ پورجی پیلونجی اینڈ کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ اور ٹاٹا پروجیکٹس لمیٹیڈ نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیر کا معاہدہ حاصل کرنے کے لیے آن لائن مالی بولی جمع کروانے کی اہل ہیں۔

پارلیمنٹ کی نئی عمارت قومی دارالحکومت میں پارلیمنٹ ہاؤس اسٹیٹ کے پلاٹ نمبر 118 پر تعمیر کی جائے گی۔ یہ سینٹرل وسٹا کے ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے تحت تعمیر کی جائے گی۔

پی ڈبلیو ڈی کے مطابق کل سات ٹینڈرز موصول ہوئے تھے جو 14 جولائی کو کھولے گئے اور اہلیت کی ابتدائی شرائط کے مطابق اس کی جانچ پڑتال کی گئی۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کی بنیاد پر مرکزی ایجنسی نے تین کمپنیاں منتخب کیں جو مالی بولیاں پیش کرسکتی ہیں۔

آئی ٹی ڈی سیمنٹشن انڈیا لمیٹیڈ اور این سی سی لمیٹیڈ ان تین کمپنیوں میں شامل ہیں جو نئی پارلیمنٹ عمارت کی تعمیر کا معاہدہ حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ پارلیمنٹ کی مجوزہ نئی عمارت دو منزلہ عمارت ہوگی جس میں تہہ خانے اور گراؤنڈ ہوگا۔ پارلیمنٹ کی نئی عمارت 2022 تک تیار ہوگی جب بھارت آزادی کی 75 ویں سالگرہ منائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.