ETV Bharat / state

Hardip Singh Puri مودی کا دورہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل - بھارتیہ جنتا پارٹی

مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتہ کو وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہند-امریکہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

مودی کا دورہ امریکہ ہندوستان کے ساتھ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 7:45 PM IST

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پوری نے کہا کہ جب وزیر اعظم نے پہلی بار امریکہ کا دورہ کیا تو ہندوستان دنیا کی 10ویں بڑی معیشت تھی اور آج یہ پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔

مودی کے دورہ امریکہ کے دوران کئے گئے اقدامات اور معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانے کا اعلان کیا، جو کہ اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر ایک پہل ہے۔ اس کے علاوہ، ناسااور اسرو 2023 تک انسانی خلائی پرواز کے تعاون کے لیے ایک اسٹریٹجک فریم ورک تیار کریں گے۔

امریکی کانگریس سے مودی کے خطاب پر مرکزی وزیر نے کہا کہ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے ان کا خطاب اور وہاں موجود مندوبین کا ان سے آٹو گراف مانگنا عالمی رہنما کے طور پر ان کے قد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:PM Modi in Egypt مودی مصر پہنچے، صدر السیسی سے دو طرفہ امور پر بات کریں گے

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے صرف چند لوگوں نے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ تاریخ میں جھانکیں تو معلوم ہوتا ہے کہ نیلسن منڈیلا اور ونسٹن چرچل کو یہ موقع ملا تھا۔مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہند-امریکہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.