انہوں نے کہاکہ مرکزی نظام کے ذریعہ سے کووڈ کا معائنہ کیا جائے گا۔ اگلے نو مہینوں میں کووڈ کے لئے تمام طبی عملہ کام کرے گا۔ ملک کے 736اضلاع میں بچوں کے لئے آئی سی یو بنائے جائیں گے جس میں 20 ہزار بستر ہوں گے۔ اگر کورونا کے معاملات میں اضافہ ہوتا ہے اور 5000بستر اور 2500بستر والا اسپتال بنایا جائے گا۔ اگلے نومہینے میں ریاستوں میں دس ہزار لیٹر آکسیجن اسٹوریج سسٹم کو بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
وزیر صحت مانڈویا نے کہاکہ ضلعی سطح پر ایک کروڑ دواوں کو دستیاب کرایا جائے گا جس سے کورونا کی کسی بھی ممکنہ لہر سے بچا جاسکے۔ کورونا کے خلاف ریاست اور مرکز کو ملکر لڑائی لڑنی ہوگی۔
یو این آئی۔