ایک طرف دہلی میں کورونا تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے تو وہیں دوسری طرف کورونا کا علاج کر رہے دہلی کے ایک بڑے ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جے سی پاسی کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم فوری طور پر عمل میں آیا ہے۔ یہ حکم مرکزی حکومت کی طرف سے آیا ہے۔
لوک نائک جئے پرکاش ہسپتال دہلی کے ان 10 ہسپتالوں میں سب سے بڑا ہے، جو اس وقت کورونا مریضوں کے علاج میں لگا ہے۔ اس ہسپتال میں 2000 بیڈز کی گنجائش ہے۔ لیکن ابھی تک جس کی سربراہی میں یہ ہسپتال کام کر رہا ہے، اس میڈیکل ڈائریکٹر کو مرکزی حکومت نے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔
لوک نائک ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جے سی پاسی کو فوری طور پر ہٹانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ انہیں ہٹانے کے پیچھے ان کی عمر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔ ابھی ڈاکٹر جے سی پاسی کی عمر 62 سال ہے۔ مرکز کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر پاسی کو کسی بھی انتظامی کام میں نہیں لگایا جائے۔
دہلی میں ابھی کورونا سے ہونے والی اموات کے اعداد و شمار میں دہلی حکومت اور ہسپتالوں کے بیچ آئے فرق کو لے کر گرما گرم بحث جاری ہے۔ اسی بحث کے دوران ڈاکٹر پاسی نے بیتے دنوں کہا تھا کہ وہ حکومتی اعداد و شمار سے کوئی اتفاق نہیں رکھتے۔