ETV Bharat / state

Jashn e Rekhta جشن ریختہ اردو کی جان ہے - جشن ریختہ

مونگیر کے بی ایم آر کالج سے دہلی میں جشن ریختہ میں تشریف لائے پروفیسر زین شمشی نے کہا کہ وہ مسلسل ریختہ کے پروگرام میں آتے ہیں، اس مرتبہ بھی خاص طور پر ریختہ کے پروگرام میں شرکت کے لیے مونگیر سےآئے ہیں۔ Participation of Urdu scholars in Jashan -e-Rekhta

جشن ریختہ
جشن ریختہ
author img

By

Published : Dec 6, 2022, 11:48 AM IST

دہلی: ہندی اور اردو زبان صرف بھارت ہی نہیں بلکہ تہذیب اور نوجوان نسل کی چاشنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ریختہ کے تین روزہ پروگرام میں شرکت کرنے آئے اردو کے شیدائی نے کیا۔ ای ٹی وی بھارت نے جشن ریختہ کے آخر دن دنیا بھر سے آئے کچھ لوگوں سے اردو سے متعلق بات کی، جس پر شرکا نے کہا کہ انہیں یہاں اردو زبان و ادب اور غزل نے کھینچ لائی ہے ۔جشن ریختہ میں مایہ ناز اردو شخصیات کی شرکت ہوتی ہے جس میں خاص طور پر فلمی دنیا کے لوگ آتے ہیں ان کی اردو سے متعلق بات کرنا کافی پسند ہے جیسے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے غالب کے حوالے سے بات کی۔ Participation of Urdu scholars in Jashan -e-Rekhta

جشن ریختہ
مونگیر کے بی ایم آر کالج سے تشریف لائے پروفیسر زین شمشی نے کہ وہ مسلسل ریختہ کے پروگرام میں آتے ہیں،اس مرتبہ بھی خاص طور پر ریختہ کے پروگرام میں شرکت کے لیے مونگیر سےآئے ہیں۔انہوں نے کہ جو لوگ الزام لگا رہے ہیں کہ اردو فروغ نہیں پارہی ہے انہیں ریختہ کے پروگرام میں آکر دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے ان اردو اداروں سے بھی کہا جو اردو کی پستی بتاکر بند کر رہے ہیں انہیں ریختہ سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔اردو سے دلی لگاو رکھنے والی ڈاکٹر حنا کوثر نے کہا کہ اردو ختم نہیں بلکہ فروغ پا رہی ہے اور نئی نسل میں اردو کے تئیں دلچسپی بڑھ رہی ہے اس کی تازہ مثال جشن ریختہ ہے_ اسی طرح سے متعدد شرکا نے اردو سے دلچسپی اور وابستگی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:Jashne Rekhta جشن ریختہ، اردو زبان کی خوبصورت تقریب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.