ETV Bharat / state

CBSE 12th Result 2023 سی بی ایس ای 12ویں کے نتائج جاری 87.33 فیصد طلبہ کامیاب

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال سی بی ایس ای امتحانات میں 87.33 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 12, 2023, 11:59 AM IST

نئی دہلی: سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے آج 12ویں بورڈ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال تقریباً 16.9 لاکھ طلبا امتحان میں شریک ہوئے تھے۔ یہ امتحان 15 فروری سے 5 اپریل 2023 تک منعقد ہوا تھا۔ سی بی ایس ای بورڈ کے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات میں تقریباً 39 لاکھ طلباء نے شرکت کی۔ دسویں اور بارہویں جماعت دونوں کا امتحان کامیابی سے منعقد ہوا۔ سی بی ایس ای نے کہا کہ ان امتحانات میں 87.33 فیصد طلباء کامیاب ہوئے ہیں۔ سی بی ایس ای سے وابستہ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس بار امتحان کے نتائج کے ساتھ کوئی میرٹ لسٹ جاری نہیں کی جائے گی۔ نہ ہی کسی طالب علم کی مارک شیٹ پر فرسٹ، سیکنڈ یا تھرڈ ڈویژن کی جانکاری ہوگی۔ سی بی ایس ای ذرائع نے بتایا کہ طلباء کو غیر ضروری مقابلے سے بچانے کے لیے ایسا قدم اٹھایا گیا ہے۔

طلباء اپنے سی بی ایس سی کلاس 10 اور 12 کے نتائج سرکاری ویب سائٹس پر دیکھ سکتے ہیں، جن میں cbseresults.nic.in, cbse.nic.in, cbse.nic.in اور cbse.govt.in شامل ہیں اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز جیسے DigiLocker اور Umang ایپ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ نتیجہ چیک کرنے کے لیے طلبہ کو رول نمبر، اسکول نمبر، تاریخ پیدائش کی ضرورت ہوگی۔ یہ تفصیلات ایڈمٹ کارڈ سے دستیاب ہوں گی۔ بورڈ نے حال ہی میں DigiLocker کے لیے سیکورٹی پن کے حوالے سے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اسکولوں کو امیدواروں کے ساتھ سیکورٹی پن کا اشتراک کرنے کو کہا گیا ہے۔ طلباء کو اس پن کے ساتھ اپنا DigiLocker اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ سی بی ایس ای نے طلباء کے ڈی جی لاکر اکاؤنٹس کے لیے 6 ہندسوں کا سیکورٹی پن جاری کیا ہے تاکہ ان کے ڈیٹا کی سیکورٹی اور پرائیویسی کو بہتر بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : MESC CBSE Agreement میڈیا-تفریح ​​کے شعبے میں اسکل ٹریننگ کے لیے ایم ای ایس سی نے سی بی ایس سی کے ساتھ معاہدہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.