اسی کے پیش نظر سی بی ایس ای نے امتحان دینے والوں کی سہولیات کے لیے پہلی دفعہ سوشل میڈیا کے ذریعے ٹیلی کاؤنسلنگ کی سہولت شروع کی ہے۔ اس سے دسویں اور بارہویں بورڈ کے طلبا مستفیض ہو سکیں گے اور یہ سہولت 30 مارچ تک دستیاب رہے گی۔ بتا دیں کہ اس کے لیے سی بی ایس ای کی جانب سے ماہرین مقرر کیے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا ایک ایسا ذریعہ ہے، جس کا بڑے تو بڑے، بچے بھی جم کر استعمال کرتے ہیں۔ اسی کے مدنظر سی بی ایس ای نے اب سوالناموں سے پریشان ہورہے طلبا کی سہولت کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے ٹیلی کاؤنسلنگ سہولت شروع کی ہے۔
وہیں اس کے لیے سی بی ایس ای کی جانب سے ماہرین کی تقرری کی گئی ہے اور طلبا فیس بک اور یوٹیوب چینل پر امتحان سے متعلق سوال ان سے پوچھ سکتے ہیں، جس کا جواب ماہرین کے ذریعے دیا جائے گا۔
غورطلب ہے کہ اس سہولت کا استفادہ حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے اور طلبا جم کر سوشل میڈیا کے ذریعے ماہرین سے صلاح لے رہے ہیں۔
وہیں سی بی ایس ای نے یوٹیوب چینل اور فیس بک کا لنک بھی عام کر دیا ہے، جس سے طلبا راست اپنے سوال پوچھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فون کرکے یا میل کرکے طلبا ماہرین سے صلاح لے سکتے ہیں۔ بتا دیں کہ ٹیلی کاؤنسلنگ کی یہ سہولت 24 گھنٹے دستیاب ہے۔
سی بی ایس ای بورڈ نے امتحان دینے والے طلبا کو ٹیلی کاؤنسلنگ کے لیے چار سے پانچ متبادل دیے ہیں، لیکن سب سے زیادہ تعداد طلبا کی سوشل میڈیا کی ٹیلی کاؤنسنگ میں ہی درج کی جارہی ہے۔
غورطلب ہے کہ سب سے زیادہ طلبا ماہرین سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ نیا سوال نامہ کا پیٹرن کیسا ہوگا، سوالات کیسے ہوں گے ، این سی ای آر ٹی کے حساب سے سوال آئیں گے یا کسی دوسرے کتاب سے تیار کرنی ہوگی، ساتھ ہی اتنے کم وقت میں سبھی مضامین کے کون سے ٹاپک تیار کریں جس سے امتحان میں پاسنگ نمبر لا سکیں۔
غورطلب ہے کہ 15 فروری سے 10 ویں اور 12 ویں کی بورڈ کے امتحان شروع ہو رہے ہیں۔