سی بی ایس سی کے مطابق یہ امتحانات یکم جولائی، دو جولائی، دس اور 15 جولائی کو صبح 10:30 بجے سے 1:30 تک ہوں گے۔
امتحان کے دوران ہر ایک طالب علم کو ماسک لگا کر اور سینیٹائزر کے ساتھ آنا ہوگا۔ اس کے علاوہ امتحان کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ پر بھی عمل کرنا ہوگا اور والدین کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ ان کے بچے بیمار نہ ہوں۔
سی بی ایس سی کے مطابق یکم جولائی کو سوشل سائنس کا ،دوجولائی کو سائنس تھیوری اور سائنس (بغیرپریکٹیکل) کے پیپر کا امتحان ہوگا جبکہ 10جولائی کو ہندی کورس اے اور کورس بی کا ہوگا اور 15جولائی کو انگلش کمیونیکیشن وانگریزی زبان وادب کے پیپر ہوں گے۔
امتحان کے دوران دس بجے سے آنسربک تقسیم کی جائے گی اور سوادس بجے پیپر دئے جائیں گے۔ساڑھے دس بجے امتحان شروع ہوجائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں مشرق دہلی میں فسادات کی وجہ سے امتحان نہیں ہوسکے تھے،اس کے بعد کورونا کے سبب لاک ڈاؤن ہونے سے یہ امتحانات منعقد نہیں ہوسکے تھے، لیکن حال ہی میں وزارت انسانی وسائل کی ترقی نے یکم جولائی سے باقی رہ جانے والے پیپروں کے امتحانات کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔