ETV Bharat / state

سی بی ایس ای کا گیارہویں جماعت میں اپلائیڈ میتھمیٹکس شامل کرنے کا اعلان - سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے ایک نئے ٹاپک کو گیارہویں جماعت میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی بی ایس ای: 11 ویں جماعت میں اپلائیڈ میتھمیٹکس شامل کرنے کا اعلان

author img

By

Published : Apr 2, 2020, 11:28 AM IST

سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن اب سیشن 2020-21 میں 11 ویں کلاس کے طلباء کو 'اپلائیڈ میتھمیٹکس' پڑھائے گا۔

وہیں اس مضمون کو ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ منسٹر ڈاکٹر رمیش پوکھریال کی تجویز پرشامل کیا جارہا ہے۔

سی بی ایس ای: 11 ویں جماعت میں اپلائیڈ میتھمیٹکس شامل کرنے کا اعلان

ان کا کہنا ہے کہ 'اپلائیڈ میتھمیٹکس' کا مطالعہ کرکے طلباء بنیادی میتھمیٹکس کے بارے میں تفہیم پیدا کرسکیں گے۔

وزیر برائے ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈاکٹر رمیش پوکھریال 'نشنک' نے ٹیوٹ کرکے سی بی ایس ای کو مشورہ دیا تھا کہ وہ 'اپلائیڈ میتھمیٹکس' کو11 ویں جماعت میں شامل کریں تاکہ غیر سائنس کے طلباء بھی ریاضی کی بنیادی میتھمیٹکل ایپلیکیشن سیکھ سکیں۔

وہیں سی بی ایس ای نے اس تجویز پرعمل کرتے ہوئے 11ویں جماعت میں 'اپلائیڈ میتھمیٹکس' کے مضمون کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دسویں اور بارہویں جماعت میں جو ریاضی پڑھائی جاتی ہے، اس میتھمیٹکس سے تھوڑا مختلف ہوگا۔ دسویں اور بارہویں میں میتھمیٹکس وہی طلباء انتخاب کرتا ہے جو گریجویشن کی سطح پر فزیکل سائنس، انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں ہیں، جبکہ 'اپلائیڈ میتھمیٹکس' ان طلباء کے لئے ہے جو ریاضی کی بنیادی باتیں سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔یہ 'اپلائیڈ میتھمیٹکس' ریاضی کے طلبا کی درخواست پر مبنی ہے۔

وہیں اس تعلق سے سی بی ایس ای کی طرف سے ایک سرکلر بھی جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اب 11 ویں جماعت کے طلباء تمام مضامین کے ساتھ ساتھ اپلائیڈ میتھمیٹکس کی بھی تعلیم حاصل کریں گے۔ حالانکہ طلباء کو میتھمیٹکس اور اپلائیڈ میتھمیٹکس سے صرف ایک ہی ٹاپک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.