ETV Bharat / state

CBI Raid at Manish Sisodia Residence منیش سسودیا کے گھر پہنچی سی بی آئی کی ٹیم - منیش سسودیا کے گھر سی بی آئی کی ٹیم

ایکسائز پالیسی کیس میں سی بی آئی کی ٹیم دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کے گھر پہنچی ہے۔ CBI Reached Manish Sisodia

CBI Raid at Manish Sisodia Residence
نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا
author img

By

Published : Aug 19, 2022, 9:23 AM IST

Updated : Aug 19, 2022, 9:39 AM IST

نئی دہلی: سی بی آئی نے دہلی۔این سی آر میں 21 مقامات پر چھاپے مارے جن میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔ سی بی آئی دہلی کے ڈپٹی سی ایم منیش سسودیا کے گھر ایکسائز پالیسی معاملے میں پہنچی ہے۔ دہلی کے ایل جی وی کے سکسینہ نے شراب پالیسی کی جانچ کی سفارش کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سی بی آئی کی ٹیم منیش سسودیا، دہلی ایکسائز کمشنر اراوا گوپی کرشنا کے گھر سمیت 21 مقامات پر پہنچی ہے۔ CBI Raid at Manish Sisodia Residence

  • Excise policy case | CBI raids 21 locations in Delhi-NCR, including Delhi’s Deputy CM Manish Sisodia's residence and premises of the then Delhi Excise Commissioner Arava Gopi Krishna.

    Visuals from the residence of Delhi Deputy CM Manish Sisodia. pic.twitter.com/jLRqvR2wGm

    — ANI (@ANI) August 19, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

سی بی آئی چھاپے کی معلومات منیش سسودیا نے ٹویٹ کرکے دی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا 'سی بی آئی آئی ہے۔ اس کا استقبال ہے۔ ہم انتہائی ایماندار ہیں۔ لاکھوں بچوں کا مستقبل بنا رہے۔ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں اچھے کام کرنے والوں کو اس طرح ہراساں کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا ملک ابھی تک نمبر ون نہیں بن سکا۔

بتایا جا رہا ہے کہ سی بی آئی کی یہ کارروائی دہلی حکومت کی ایکسائز پالیسی سے متعلق ہے۔ دراصل حال ہی میں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے سی بی آئی انکوائری کی سفارش کی تھی۔ ایل جی وی کے سکسینہ نے یہ قدم چیف سکریٹری کی رپورٹ کے بعد اٹھایا۔ اس رپورٹ میں منیش سسودیا کے کردار پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ دہلی کا محکمہ ایکسائز منیش سسودیا کے ماتحت ہے۔

سسودیا نے کہا کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے تاکہ جلد سچ سامنے آسکے۔ اب تک میرے خلاف کئی مقدمات درج ہوئے لیکن کچھ نہیں نکلا۔ اس سے بھی کچھ نہیں نکلے گا۔ ملک میں اچھی تعلیم کے لیے میرا کام نہیں روکا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ لوگ دہلی کی تعلیم اور صحت کے بہترین کام سے پریشان ہیں۔ اسی لیے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین اور وزیر تعلیم کو گرفتار کیا گیا ہے تاکہ تعلیم اور صحت کے اچھے کام کو روکا جا سکے۔ ہم دونوں پر جھوٹے الزامات ہیں۔ عدالت میں سچ سامنے آئے گا۔ واضھ رہے کہ ای ڈی نے حال ہی میں منی لانڈرنگ کیس میں ستیندر جین کو گرفتار کیا تھا۔

Last Updated : Aug 19, 2022, 9:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.