ETV Bharat / state

کسانوں کے احتجاج کے درمیان وزیراعظم نے پرانے قوانین کو بوجھ قرار دیا - Cant build new century with old laws

زرعی قوانین کی منسوخی کے لیے کسانوں کی جانب سے جاری احتجاج کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ’زرعی شعبہ میں ایک بڑی تبدیلی لانے کے لیے ہی نئے قوانین کو متعارف کیا گیا ہے'۔

Cant build new century with old laws, says Narendra Modi amid farmers protest
کسان احتجاج کے درمیان وزیراعظم نے پرانے قوانین کو بوجھ قرار دیا
author img

By

Published : Dec 7, 2020, 11:02 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے اصلاحات ناگزیر تھے اسی لیے نیا قانون بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پرانے قوانین کے ذریعہ نئی صدی کی تعمیر نہیں کی جاسکتی جبکہ پرانے قوانین ایک بوجھ کی مانند ہیں۔

کسانوں کے احتجاج کے درمیان وزیراعظم نے پرانے قوانین کو بوجھ قرار دیا

وزیراعظم نے آج اترپردیش کے آگرہ میں میٹرو ریل پروجکٹ کا ورچول طریقہ سے سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر نریندر مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے جو اصلاحات کئے جارہے ہیں اس کی جھلک انتخابی نتائج میں بھی دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے تینوں زرعی قوانین کے خلاف ہونے والے بھارت بند سے صرف ایک روز قبل اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے اپنے مختصر سے خطاب میں براہ راست کسانوں کے احتجاج یا زرعی قوانین کا کوئی حوالہ نہیں دیا۔

مودی نے اپنی تقریر میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی سہولیات کے لیے پرانے قوانین میں اصلاحات لانا ضروری ہے۔ ہم اگلی صدی کو پچھلی صدی کے قوانین سے نہیں بنا سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کےلیے اصلاحات کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ پرانے قوانین ایک بوجھ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو قوانین گذشتہ صدی میں اچھے تھے وہ اب موجودہ صدی میں بوجھ بن چکے ہیں۔ انہوں نے اصلاحات کو ایک مستقل عمل قرار دیتے ہوئے اس پر زور دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.