ETV Bharat / state

شاہراہوں پر انسانوں۔ جانوروں کی موت کی شرح کم کرنے کے لیے مہم

روڈ، ٹرانسپورٹ اور شارہراہوں کے وزیر نتن گڈکری نے قومی شاہروں پر حادثات کو روکنے اور انسانوں اور جانوروں کی موت کی شرح کم کرنے اور عوام کو بیدار کرنے کے لیے جمعہ کو قومی بیداری مہم شروع کی۔

شاہراہوں پر انسانوں۔ جانوروں کی موت کی شرح کم کرنے کے لیے مہم
شاہراہوں پر انسانوں۔ جانوروں کی موت کی شرح کم کرنے کے لیے مہم
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 10:39 PM IST

گڈکری نے سڑکوں پر موت کی شرح میں کمی لانے کے لیے لوگوں کو بیدار اور تعلیم یافتہ بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات، معیشت اور ماحولیات ملک کے لیے اہم ہیں اور ان کو اہمیت دیتے ہوئے ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مرکزی وزیر نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ آج’شاہراہوں پر انسانوں اور جانوروں کی موت کی شرح روک تھام‘ پر منعقدہ قومی بیداری مہم کی شروعات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر برس تقریباً پانچ لاکھ سڑک حادثے ہوتے ہیں جن میں تقریباً1.5لاکھ لوگوں کی جان چلی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ آئندہ برس 31مارچ تک ان اعدادو شمار میں 20-25فیصد تک کمی لانے کی سمت میں کام کررہے ہیں۔ قومی شاہراہوں پر موت کی شرح کم کی جاسکے اس کے لئے پانچ ہزار سے زیادہ بلیک اسپاٹس یعنی حادثہ کے لحاظ سے حساس مقامات کی شناخت کی گئی ہے اور لازمی طورپر عارضی اور مستقل اقدمات سمیت ان میں اصلاح کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ حادثات کم کرنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل مدتی اقدامات کے تحت 1739نئے نشاندہ بلیک اسپاٹ پر عارضی اقدمات اور 840نئے نشان زد بلیک اسپاٹس پر مستقل اقدامات کیے جاچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.