خط کے اندر سی اے آئی ٹی کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کے اندر فروخت ہونے والی تمام اشیاء پر یہ واضح طور پر لکھا جائے کہ ’’یہ کس ملک میں تیار کیا گیا ہے۔‘‘
سی اے آئی ٹی نے اپنی مہم ’’بھارتیہ سامان ہمارا ابھیمان‘‘ کے تحت یہ خط لکھا ہے۔
سی اے آئی ٹی نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ بھارت میں فروخت ہونے والی ہر شئے پر واضح طور اس کی قیمت بھی لکھی جانی چاہئے ۔
مرکزی حکومت نے ای پورٹل کے ذریعہ اس سے قبل بھی سی اے آئی ٹی کے مطالبے پر آن لائن فروخت ہونے والی اشیاء کی تفصیلات درج کروائی تھی۔
سی اے آئی ٹی کا کہنا ہے کہ اگر مصنوعات کی ساخت کے بارے میں تفصیلات درج ہوں تو صارف کو یہ معلوم ہو سکے گا یہ اشیا صد فی صد ملکی ہے یا غیر ملکی ہے۔