ETV Bharat / state

مذہب کی بنیاد پر شہریت دینا آئین کے خلاف

کانگریس کے سینئر لیڈر کَپل سبل نے منگل کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس قانون کے تعلق سے ملک کے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

CAA unconstitutional, arguing against it in SC
مذہب کی بنیاد پر شہریت دینا آئین کے خلاف
author img

By

Published : Jan 21, 2020, 8:47 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:01 PM IST

کانگریس نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہو رہے مظاہروں کے سلسلے میں مرکز کی خاموشی پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مذہب کی بنیاد پر شہریت دینا آئین کے خلاف ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر کَپل سبل نے منگل کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اس قانون کے تعلق سے ملک کے عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں اور جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں میں اس قانون کے نفاذ کے سلسلے میں خوف ہے ۔ اس لئے مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن مسٹر مودی اور شاہ ان کی بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔

انهوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر پہلی مرتبہ شہریت دی جا رہی ہے جبکہ آئین میں کہیں بھی مذہب کی بنیاد پر شہریت دینے کا کوئی التزام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا جب کسی علاقے کا ہندوستان میں ادغام ہوتا ہے تب بھی مذہبی امتیاز کے بغیر وہاں کے لوگوں کو ملک کی شہریت دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذہب کو بنیاد بنا کر شہریت دینے کا ذکر آئین میں کہیں نہیں ہے۔

مسٹر سبل نے سی اےاے کے معاملے میں نو نکات کا ذکر کیا اور کہا کہ حکومت سی اے اےسے منسلک ان تمام مسائل پر جھوٹ بول رہی ہے۔ حکومت کہتی ہے کہ این آر سی پر اس نے کہیں کوئی بات نہیں کی جبکہ صدر جمہوریہ کے خطاب میں اس کا ذکر ہے۔ اسی طرح سے حکومت اس مسئلے پر مسلسل جھوٹ بول رہی ہے اور غیر یقینی صورتحال پیدا کر رہی ہے ۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 17, 2020, 10:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.