قومی دارالحکومت دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء کی جانب سے سی اے اے، این آر سی اور این آر پی کے خلاف مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔ اور یہ مظاہرہ جمعرات کو بھی جاری رہا۔ لیکن جامعہ کے طلباء اب پہلے کے مقابلے میں بہت کم دکھائی دے رہے ہیں۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا جامعہ کے گیٹ نمبر 7 پر سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔
مظاہرے میں طلباء کے علاوہ مقامی خواتین اور مرد بھی شامل ہوتے ہیں اس دوران اسپیکر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اپنی بات رکھتے ہیں۔ اس دوران جامعہ کے آس پاس کے ٹریفک کو آسانی سے برقرار رکھا جاتا ہے تاکہ کسی کو بھی پریشانی نہ ہوں۔
دراصل جامعہ مظاہرے کی وجہ سے ایک طرف کی سڑک جام ہے لیکن ایک ہی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک آسانی سے چلائی جاتی ہے حالانکہ اب جامع مظاہرے میں بھیڑ پہلے کی نسبت کم دکھائی دے رہا ہے لیکن اس کے باوجود مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔