نئی دہلی: مہاراشٹر، بہار، ہریانہ، تلنگانہ، اتر پردیش اور اڈیشہ کے سات اسمبلی حلقوں میں خالی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے ضمنی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پیر کو یہاں کہا کہ یہ انتخابات مہاراشٹر کی اندھیری ایسٹ، بہار کی موکاما اور گوپال گنج، ہریانہ کی آدم پور، تلنگانہ کی منگوڈے، اتر پردیش کی گولا گوکرن ناتھ اور اڈیشہ کی دھام نگر سیٹ پر کرائے جائیں گے۔
کمیشن کے مطابق ان انتخابات کا نوٹیفکیشن 7 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 اکتوبر اور امیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے۔ ان سیٹوں پر ووٹنگ 3 نومبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 6 نومبر کو ہو گی اورمکمل انتخابی عمل 8 نومبر تک پورا کرلیاجائے گا۔ ان اسمبلی حلقوں کے لیے گزشتہ یکم جنوری تک شائع ہونے والی ووٹر لسٹ استعمال کی جائے گی۔ انتخابات کے دوران ای وی ایم اور وی وی پییٹ کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ انتخابات کے دوران کووڈ پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: New Political Parties In J&K تین برسوں میں جموں و کشمیر میں سات سیاسی پارٹیاں رجسٹرڈ
یواین آئی