دہلی کے آزاد پور منڈی کے تاجروں کا مطالبہ ہے کہ 'اے پی ایم سی اور دہلی حکومت سخت اقدامات کریں اور منڈی کو قریب 1 ہفتہ کے لیے بند کردیں تاکہ کورونا انفیکشن بھی کم ہوجائے اور لوگ ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں آئیں۔
واضح رہے کہ D-413 میں سبزیوں کے تاجر بھولا دت کی کورونا انفیکشن سے ہلاکت کے بعد منڈی کے بازار میں سخت خوف و ہراس کا ماحول ہے جس کے بعد یہ لوگ حکومت سے کچھ وقت کے لیے منڈی بند رکھنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
دہلی کے آزاد پور منڈی میں نہ صرف دہلی بلکہ بیرونی ریاستوں سے بھی لوگ سبزی اور پھل لینے کے لیے آتے ہیں اور منڈی میں بیرونی ریاستوں سے سبزیوں کا بڑے پیمانے پر کاروبار ہوتا ہے۔ کاروباریوں کا کہنا ہے کہ 'کوئی نہیں جانتا ہے کہ کس میں کورونا وائرس کا انفیکشن ہے اور اگر کوئی اس کی وجہ سے متاثر ہو جاتا ہے تو یہ وبا پوری منڈی میں پھیل سکتی ہے۔