دہلی کے شاہجہان آباد میں رمضان کی رونقیں قابل دید ہوا کرتی تھیں، دکانیں قمقموں کی روشنی سے چکا چوند رہتی تھیں اور بازاروں میں خریداروں کا جم غفیر ہوا کرتا تھا لیکن رواں برس ایسا نہیں ہے۔
رمضان المبارک کی آمد پر مٹیا محل بازار کو خصوصی طور پر سجایا جاتا ہے۔ اس شاہراہ پر موجود بیکری کی دوکانوں پر مختلف اقسام کے لذیذ بریڈ، شیر مال، میوا پراٹھے اور فروٹ کیک کی فروخت شروع ہو جاتی ہے لیکن ملک میں کورونا وائرس کا ستم اور حکومت کی جانب سے نافذ کرفیو سے دکاندار پریشان ہیں۔
مزید پڑھیں:
گجرات حج ہاؤس 'کووڈ کیئر سینٹر' میں تبدیل
رمضان المبارک کے دوران اکثر لوگ سحری کے وقت دودھ کے ساتھ کھجلا پھینی کا استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے رمضان بھر حلوائی کی دکانوں پر گاہک قطاروں میں کھڑے سامان خریدتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے میں جب پورے ملک میں کورونا وائرس اپنا ستم ڈھا رہا ہے اور حکومتی سطح پر عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، تب یہ دکاندار اپنے وجود کی جنگ لڑتے نظر آ رہے ہیں۔