ETV Bharat / state

Kaleemul Hafeez on Jahangirpuri Bulldozer Operation: 'جہانگر پوری میں بلڈوزر کی کارروائی غیر انسانی'

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 4:38 PM IST

دہلی کے جہانگیرپوری میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد کے بعد پولیس کی یکطرفہ کاروائی پر دہلی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ این ڈی ایم سی کی کاروائی غیر انسانی عمل ہے، یہ سب بی جے پی کے صدر کے اشارے پر کیا گیا ہے۔ آیم آئی ایم بے گناہگاروں کی رہائش کی پیروی کریں گی AIMIM on Jahangirpuri Demolation۔

Kalimul Hafeez on Jahangirpuri Bulldozer Operation

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے جہانگیر پوری فسادکے بعد مسجد اور مسلمانوں کے مکانات کو منہدم کرنے کی کارروائی کو غیر انسانی عمل بتاتے ہوئے مہنگائی، بے روزگاری، بھوک مری کے اس دور میں کسی کا مکان منہدم کرنا ملک توڑنے کے مترادف قرار دیا ہے Kalimatul Hafeez on Jahangirpuri Demolition ۔

ویڈیو دیکھیے۔

کلیم الحفیظ نے کہا کہ جہانگیر پوری میں پولس یکطرفہ کارروائی کر کے اقلیتی طبقے کے مکانات کو غیر قانونی کہہ کر گرایا جارہا ہے۔ یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ فساد کے فوراً بعد بلڈوزر کیوں حرکت میں آرہا ہے۔ اگر مکانات غیر قانونی تھے تو پہلے سے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ جس مسجد کی دیوار غیر قانونی ہے اسی محلے میں مندر کی دیوار قانونی کیسے ہوسکتی ہے؟ پہلے فسادیوں نے مسلمانوں کی جان، مال اور مسجد پر حملہ کیا اس کے بعد پولیس کا ظلم شروع ہوا اب بی جے پی صدر کے کہنے پر مکانات گرائے جارہے ہیں۔

کلیم الحفیظ نے سوال کیا کہ اگر حکومت کے مطابق 60 فیصد دہلی غیر منظور شدہ ہے۔ تو وہاں کے باشندوں کے ووٹ سے آپ کی سرکاریں کیسے بن جاتی ہیں۔ یہ بڑی عجیب بات ہے جس جگہ کے وووٹر قانونی ہیں، وہاں کے مکانات غیر قانونی ہیں۔ مجلس صدر نے جیل بھیجے گئے کئی نوجوانوں کے گھر والوں سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

مزید پڑھیں:

مجلس بے گناہوں کی رہائی کے لیے کوششیں کرے گی۔مجلس صدر نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ کے کسی ریٹائرڈ جج سے پورے معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.