پارلیمانی امور سے متعلق کابینی کمیٹی کی سفارشات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 29 جنوری سے شروع ہوگا، بجٹ اجلاس دو حصوں میں ہوگا، پہلا حصہ 29 جنوری سے شروع ہوگا اور 15 فروری تک چلے گا، جبکہ بجٹ اجلاس کا دوسرا حصہ 8 مارچ سے شروع ہوگا اور 8 اپریل تک چلے گا۔
عام بجٹ یکم فروری کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 29 جنوری کو بجٹ اجلاس کے پہلے دن صدر رام ناتھ کووند پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گے۔
اہم بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے مرکزی حکومت نے اس سال پارلیمنٹ کا موسم سرما اجلاس نہیں منعقد کیا، جس پر حزب اختلاف نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے تھے۔ جبکہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس مقررہ مدت سے پہلے ہی ختم ہوگیا تھا اور سردیوں کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال مانسون سیشن کے دوران اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کے مابین مناسب جسمانی فاصلے کو یقینی بنایا گیا تھا، جس کے لیے دونوں ایوانوں کے الگ الگ نشست اور اراکین پارلیمنٹ کے لیے بڑی ڈسپلے اسکرینوں سمیت دیگر انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
بھارتی پارلیمنٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب اس طرح کا انتظام کیا گیا تھا، جہاں 60 ممبران ایوان کے چیمبر میں بیٹھے تھے اور 51 ممبر راجیہ سبھا کی گیلریوں میں بیٹھے تھے۔ اس کے علاوہ باقی 132 ممبران لوک سبھا کے ہاؤس چیمبر میں بیٹھے تھے۔