نئی دہلی: دہلی کے جامعہ نگر کے بٹلہ ہاؤس سے ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک گھر کے اندر سے دو بچوں کی لاشیں ایک باکس میں بند پائی گئی ہیں۔ دونوں رات کا کھانا کھا کر گھر سے نکلے تھے۔ کافی دیر تک نہ ملنے پر ان کی تلاش شروع کردی گئی۔ کافی تلاش کے بعد دونوں بہن بھائی ایک صندوق میں بند پائے گئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ان کی شناخت 8 سالہ نیرج اور 6 سالہ آرتی کے طور پر کی گئی ہے۔
-
दिल्ली के जामिया नगर स्थित एक फैक्ट्री में लकड़ी के बक्से में 7 और 8 साल के दो बच्चों के शव मिले हैं, वे कल से लापता थे। जांच चल रही है। अधिक जानकारी की प्रतीक्षा है: दिल्ली पुलिस
— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 6, 2023 ट" class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
ट">दिल्ली के जामिया नगर स्थित एक फैक्ट्री में लकड़ी के बक्से में 7 और 8 साल के दो बच्चों के शव मिले हैं, वे कल से लापता थे। जांच चल रही है। अधिक जानकारी की प्रतीक्षा है: दिल्ली पुलिस
— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 6, 2023
टदिल्ली के जामिया नगर स्थित एक फैक्ट्री में लकड़ी के बक्से में 7 और 8 साल के दो बच्चों के शव मिले हैं, वे कल से लापता थे। जांच चल रही है। अधिक जानकारी की प्रतीक्षा है: दिल्ली पुलिस
— ANI_HindiNews (@AHindinews) June 6, 2023
وہیں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان نے موقعے پر پہنچ کر متوفی بچوں کے والدین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی اور کہا کہ یہ معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معاملہ کی اصل حقیقت سامنے آئے گی۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ کھیل کے دوران بچے صندوق میں داخل ہوئے اور وہ اچانک بند ہوگیا، جس کے سبب ان کا دم گھٹنے سے موت ہوگئی۔
ساؤتھ ایسٹ دہلی کے ڈی سی پی نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں بچوں کے جسموں پر زخم کے نشانات نہیں ملے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ حادثاتی طور پر دم گھٹنے کا معاملہ ہے۔ دونوں بچوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے ساتھ ساتھ ایف ایس ایل اور کرائم ٹیم کی رپورٹ کی بنیاد پر اس معاملے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ شام 4 بجے کے قریب جامعہ نگر پولیس کو اطلاع ملی کہ مکان نمبر ایف 2 جوگا بائی ایکسٹینشن میں دو بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ دونوں کی لاشیں گھر میں رکھے پرانے لکڑی کے ڈبے سے ملی ہیں۔
مزید پڑھیں: Fire Broke Out At E-rickshaw Parking: جامعہ نگر کے ای رکشہ پارکنگ میں آتشزدگی، 80 سے زائد ای رکشہ جل کر خاک
تحقیقات میں پتہ چلا کہ دونوں بچے مذکورہ جائیداد کے چوکیدار بلبیر کے بچے تھے۔ بلبیر اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ وہاں رہتا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ سہ پہر تین بجے کے قریب دونوں بچوں نے ایک ساتھ کھانا کھایا۔ اس کے بعد دونوں 3.30 میں کھیلنے نکل گئے تھے۔ تھوڑی دیر بعد بلبیر کمرے سے باہر آیا تو بچے نظر نہیں آئے۔ اردگرد بچوں سے دریافت کرنے پر بھی کچھ نہ ملا تو اس نے بیوی کے ہمراہ بچوں کی تلاش شروع کر دی۔ اس دوران اس نے دونوں بچوں کو کمرے میں رکھے صندوق میں بے ہوش پایا۔ بچوں کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔