ETV Bharat / state

Blind T20 World Cup:ہندوستان نے نیپال کو 274 رنوں سے روندا - دہلی کے فیروزآباد

سنیل رمیش اور دیپک ملک کی شاندار سنچریوں کی بدولت بھارت نے نیپال 274 رنوں سے کو شکست دے کر تیسرے نابینا ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔ Blind T20 World Cup

ہندوستان نے نیپال کو 274 رنوں سے روندا
ہندوستان نے نیپال کو 274 رنوں سے روندا
author img

By

Published : Dec 7, 2022, 1:01 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے فیروزآباد کے سلیج ہیمر کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں نابینا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت اور نیپال کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا۔اس میچ میں بھارتی ٹیم نے مہمان ٹیم کو آوٹ کلاس کردیا۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش نے بھی اپنے ٹورنامنٹ کا آغاز بالترتیب آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف فتوحات کے ساتھ کیا۔ ہریانہ حکومت کے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت اور ہاکی کے مشہور کھلاڑی سندیپ سنگھ بطور مہمان موجود رہے۔ Blind T20 World Cup:India Beat Nepal by 274 runs, Bangladesh also won

اس سے قبل ہندوستان کے کپتان اجے کمار ریڈی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سنیل رمیش اور اجے کمار ریڈی کی اوپننگ جوڑی نے فرنٹ فٹ پر اننگز کا آغاز کیا اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 102 رنز کی شراکت قائم کی۔ اجے کے آؤٹ ہونے کے بعد، للت مینا نے سنیل کے ساتھ مل کر 72 رنز کی شراکت قائم کی، اوپنر سنیل نے ریٹائرڈ ہونے سے پہلے 38 گیندوں پر 25 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔

دیپک ملک نے اس کے بعد نائب کپتان ڈی وینکٹیشور راؤ کے ساتھ اننگز کی رفتار کو جاری رکھا۔ یہ جوڑی آخر تک ناقابل شکست رہی جس میں دیپک نے 34 گیندوں (22x4، 3x6) میں 113 رنز بنائے اور وینکٹیشور نے 22 میں سے 67 (11x4، 2x6) بنائے جب کہ ہندوستان نے اپنے مقررہ 20 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان 382/382 رنوں کا پہاڑ کھڑا کیا۔

بڑے ہدف کے تعاقب میں نیپال پہلی ہی گیند سے دباؤ میں تھا۔ انہوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں۔ ہندوستانی کھلاڑیوں نے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز میں 7 رن آؤٹ کئے۔نیپال کی اننگز 20 اوورز میں 108/9 پر ختم سمٹ گئی

یہ بھی پڑھیں:Blind T20 World Cup بلائنڈ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا یووراج سنگھ نے باضابطہ آغاز کیا

دہلی کے ساکیت اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے دوسرے راؤنڈ رابن میچ میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ کو 99 رنز سے شکست دے دی۔ قومی دارالحکومت کے ڈی ڈی اے سری فورٹ اسپورٹس کمپلیکس میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا۔ آسٹریلیا نے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون میٹ نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے۔ سری لنکا نے صرف 13.4 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا، جس میں سورنگا سمپت اور روون وسانتھا نے بالترتیب 63 اور 43 رنز بنائے۔Blind T20 World Cup:India Beat Nepal by 274 runs, Bangladesh also won

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.