سیاسی ریلیوں، انتخابی جلسوں میں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ زور و شور سے بلند کیا جاتا ہے، لیکن کیا ہر سوال کا یہ جواب ہوسکتا ہے؟
بھارت ماتا کی جئے کے نعرے کے سہارے کئی سوالات کے جواب سے بچا جا سکتا ہے۔
حالیہ دنوں ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں، جن میں سوال کے جواب میں بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ دیا گیا ہے۔
دارالحکومت دہلی کے بی جے پی کے رکن پارلیمان پرویش صاحب سنگھ سے ایک نوجوان نے پوچھا کہ: 'آپ گذشتہ 5 برسوں سے ہیں، آپ کو لوگوں کا پیار ملا اور ووٹ بھی ملا ہے، لیکن ہمیں نھیں معلوم کہ آپ نے کیا کرایا ہے؟'
انھوں نے نوجوان کے تمام سوالات سنے پھر جواب دینے کے بجاے اس کی تعلیمی لیاقت معلوم کی اور آخر میں تمام لوگوں سے ہاتھ اٹھا کر کے بھارت ماتا کی جئے کے نعرے لگائے۔
اب سوال تو بالکل سیدھا اور سہل تھا، لیکن سیاسی لیڈر کا جواب آپ کو متحیرکر دے گا۔
ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہاتھ اٹھا کر بھارت ماتا کی جے کے نعرے لگا رہے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو کو دھرو راٹھی نے بھی اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ سے شئیر کیا ہے اور اس پر مزاحیہ انداز میں لکھا ہے کہ: ' ایک عام آدمی پوچھتا ہے: آپ گذشتہ 5 برسوں میں کیا کیا؟ بی جے پی کا جواب ہے: بھارات ماتا کی جئے۔
یہ اپنی نوعیت کا کوئی منفرد واقعہ ہے۔ اس سے پہلے معروف اداکار انوپم کھیر نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھاے ہیں۔
چنڈی گڑھ میں ریلی کے دوران ان سے ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ 'آپ کی بیوی پر اس بات کا الزام ہے کہ وہ بطور اداکارہ کام کرتی ہیں اس پر آپ کا کیا خیال ہے؟
اداکار نے جواب میں عرض کیا 'بھارت ماتا کی جئے'۔
اب آپ خود اندازہ لگائیے کہ یہ سوال کا جواب تھا یا پھر سوال سے فرار۔