ETV Bharat / state

AAP On BJP's MCD ہندو راو اسپتال کا چھجہ گرنے کیلئے بی جے پی کی ایم سی ڈی ذمہ دار

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی درگیش پاٹھک نے کہا ہے کہ بی جے پی کی زیراقتدار ایم سی ڈی کے ہندو راؤ اسپتال کی خستہ حالی کی وجہ سے آپریشن تھیٹر کی عمارت کا چھجا گر گیا۔ جس میں ایک کار اور کچھ موٹر سائیکلوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ بی جے پی کی اقتدار والی ایم سی ڈی کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ اسپتال میں بہت زیادہ مریض ہوتے ہیں اور اس طرح کے حادثات سے جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔AAP On BJP's MCD

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 10:50 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی اور ایم سی ڈی امور کے انچارج درگیش پاٹھک نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کی زیراقتدار ایم سی ڈی کے ہندو راؤ اسپتال کی خستہ حالی کی وجہ سے آپریشن تھیٹر کی عمارت کا چھجا گر گیا، جس میں ایک کار اور کچھ موٹر سائیکلوں کو بری طرح نقصان پہنچا۔ اس حادثے میں اگر کوئی جانی نقصان ہوجاتا تو اس کے لئے کون ذمہ دار ہوتا ؟انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی لاپرواہی کے سبب اسپتال کی عمارت اس قدر خستہ حال ہے کہ یہ مسلسل بارش برداشت نہیں کر سکتی۔ بی جے پی کی بدعنوانی کی وجہ سے ایم سی ڈی کی عمارتیں گرنے کے واقعات آئے روز ہوتے رہتے ہیں لیکن انتظامیہ سوئی رہتی ہے۔AAP On BJP's MCD

پاٹھک نے الزم لگایا کہ جو پیسہ عوام کی فلاح و بہبود میں خرچ ہونا چاہیے، وہ سارا پیسہ بی جے پی لیڈروں کی جیبوں میں جاتا ہے، جن کا خمیازہ عام لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے اس لئے عوام کو ایم سی ڈی انتخابات میں بی جے پی کو شکست دیکر اس نقصان کا ازالہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) الیکشن زیادہ دور نہیں ہے۔ اب دہلی کے لوگوں نے اپنا ذہن بنا لیا ہے کہ ایم سی ڈی سے بی جے پی کا خاتمہ کرنے کے بعد اروند کیجریوال کی 'عآپ' کو کارپوریشن میں بھی برسراقتدار لانا ہے۔

ہندو راو اسپتال کے واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور ایم سی ڈی امور کے انچارج درگیش پاٹھک نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے پچھلے 15 برسوں میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ہے ۔ دہلی کے لوگوں کو ان کی بدعنوانی کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے ۔ ایم سی ڈی کے اسپتالوں اور اسکولوں کی خستہ حالی کی خبرہو یا ایم سی ڈی کی عمارت گرنے کی خبر ہو ، ہمیں کسی نہ کسی حادثے کی خبریں ملتی رہتی ہیں۔ اتنا کرپشن کرکے بی جے پی والے عوام کی جان سے کھیل رہے ہیں۔ابھی کچھ دن پہلے ہمیں خبر ملی کہ شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ہندو راؤ اسپتال کا پنکھا گر گیا ہے۔ لیکن شاید یہ بات بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکمرانی والی MCD کے لیے اتنی عام تھی کہ انہوں نے اسپتال کی مرمت کرنا بھی ضروری نہیں سمجھا ،جس کی غفلت کا نتیجہ مہلک ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دہلی میں 2-3 دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ ہندو راؤ اسپتال کی عمارت اتنی خستہ حال ہے کہ بارش برداشت نہیں کر سکی اور وہاں آئی سی یو کے سامنے آپریشن تھیٹر کی عمارت کا چھجا گر گیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس حادثہ کی جو تصاویر جاری کی گئی ہیں، ان میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ چھجا گرنے سے ایک کار اور کچھ موٹرسائیکلوں کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

بی جے پی کی اقتدار والی ایم سی ڈی کو اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ اسپتال میں بہت زیادہ مریض ہوتے ہیں اور اس طرح کے حادثات سے جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔ اسپتال کی عمارت اس قدر خستہ حال ہے کہ آج بالکونی کا کھجا گر گیا اور کل پوری چھت بھی گر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: AAP Allegation on BJP عام آدمی پارٹی کا الزام، بی جے پی نے پارٹی توڑنے کے لیے 20 کروڑ کی پیشکش کی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.