دارالحکومت دہلی میں سابق کانگریس کی مرکزی وزیر اور ہریانہ کی انچارج کماری شیلجا نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نیشنل ازم کے ایجنڈہ کے نام سے ہریانہ کی عوام کا کتنی بار امتحان لینا چاہتی تھی؟
ہریانہ میں کانگریس کے بہتر مظاہرہ اور بی جے پی کو سخت مقابلہ دینے کے بعد بی جے پی کے لیے ایک خاص پیغام قرار دیتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور ہریانہ کانگریس کی انچارج کماری شیلجا نے کہا کہ 'نیشنل ازم کا ایجنڈہ لا کر بی جے پی ہریانہ کے لوگوں کا بار بار امتحان لینا چاہتی تھی'۔
کماری شیلجا نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'بی جے پی غلط ایجنڈہ لے کر ہریانہ گئی تھی، ہم نے کہا تھا کہ بی جے پی اپنے ایجنڈہ سے ریاست کا بھائی چارہ بگاڑ رہی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'بی جے پی کہیں ترقیاتی کام نہیں کرایا اور اس بار الیکشن میں ہریانہ کے عوام کی بات ہی کرنا بھول گئی، تو لوگ انہیں کیسے تسلیم کریں گے؟
انہوں نے کہا کہ سیاسی بیانیہ(حب الوطنی) انہوں نے بدلا، جسے ہریانہ نے قبول نہیں کیا۔