ETV Bharat / state

مودی پر تنقید کرنے پر آپ کارکنان کی پٹائی

شمال مشرقی دہلی کے نارتھ کراول نگر علاقے میں ایک معمولی سی بات پر بی جے پی کارکنان نے دو نوجوانوں کی جم کر پٹائی کردی۔

مودی پر تنقید کرنے پر آپ کارکنوں کی پٹائی

author img

By

Published : Jan 24, 2020, 12:34 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 5:34 AM IST

کراول نگر اسمبلی حلقہ کے مغربی کراول نگر علاقے میں کل رات بی جے پی کارکنان کی دو نوجوانوں سے ہاتھا پائی ہوگئی۔اس دوران دو نوجوانوں کو شدید چوٹ آئی ہے۔ ہاتھا پائی کے دوران ایک نوجوان کی ناک تو دوسرے کا ہاتھ ٹوٹ گیا ہے۔

دونوں زخمی نوجوان عام آدمی پارٹی کے کارکن بتائے جارہے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کاروال نگر میں کل رات بی جے پی کارکنان دیواروں اور کھمبوں پر پوسٹر لگارہے تھے ایک دوکان پر سامان لینے آئے شخص سے بی جے پی کارکنان نے یہ پوچھا کہ کھمبے پر پوسٹر لگانے سے کرنٹ تو نہیں آرہا ہے اس پر اس شخص نے مزاق میں بی جے پی کارکنان سے کہا کہ مودی کی مہربانی ہے کھمبے میں کرنٹ نہیں آرہا ہے۔

اسی پر مودی کا نام سنتے ہی کارکنان بھڑک گئے اور اس شخص کی جم کر پٹائی کردی جب دوسرا شخص اس نوجوان کو بچانے آیا تو بی جے پی کارکنان نے اس کی بھی جم کر پٹائی کردی۔

دونوں زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے، پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

Intro:Body:

id

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 5:34 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.