بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ایکزیکیوٹیو صدر جگت پرکاش نڈا نے کہاکہ ملک میں کانگریس کا دور ختم ہوچکا ہے اور پارٹی مہاراشٹر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بڑی جیت درج کرے گی۔
پارٹی کے ایکزیکیوٹیو صدر بننے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقہ بلاسپور پہنچے مسٹر نڈا نے کہاکہ وہ پارٹی کے کارکنوں اور عوام کی امیدوں پر پورے اتریں گے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی مہاراشٹر اور ہریانہ میں بڑی جیت درج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا بہترین وقت ابھی آنا ہے اور اس وقت تک تمام کارکن اجتماعی طورپر پارٹی کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کے 18کروڑ رکن ہوگئے ہیں اس نے اپنا ہی بنایا ہوا گیارہ کروڑ اراکین کا پہلے کاریکارڈتوڑ دیا ہے۔ ہماچل میں پارٹی کے ساتھ 14 لاکھ نئے اراکین منسلک ہوئے ہیں اور سرگرم اراکین کی تعداد چالیس ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
بی جے پی کے رہنما نے کہا کہ ہماچل میں بی جے پی کے ووٹ فیصد میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ کانگریس کا دور ختم ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی پوری دنیا میں موضوع ذکر ہیں جو کہ آج سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔