ETV Bharat / state

Somnath Bharti Slams BJP بی جے پی نے دہلی میں فسادات کرانے کی کوشش کی - Somnath Bharti on BJP

عآپ کے سینئر لیڈر سومناتھ بھارتی نے کہا کہ بی جے پی نے دہلی میں فسادات کی ناکام کوشش کی ہے، جس کے ثبوت لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کردیئے گئے ہیں۔ BJP tried to Incite riots in Delhi

بی جے پی نے دہلی میں فسادات کرانے کی کوشش کی

author img

By

Published : Sep 27, 2022, 7:52 AM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے سینئر لیڈر سومناتھ بھارتی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دہلی میں فسادات کی ناکام کوشش کی ہے، جس کے ثبوت لیفٹیننٹ گورنر کو پیش کردیئے گئے ہیں۔ سومناتھ بھارتی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی نے جعلی فوٹو دکھا کر ملک کو گمراہ کیا ہے کہ عآپ قبرستان بنانے جا رہی ہے۔ بی جے پی نے سابق ایم پی شہاب الدین کی آئی ٹی او کے پیچھے قبرستان میں دفن ہونے کی تصویر دکھا کر دہلی کے اندر فساد کرنے کی کوشش کی۔ Somnath Bharti press conference

انہوں نے بی جے پی کی بدعنوانی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر شیلیندر سنگھ مونٹی نے زمین پر قبضہ کرکے ہوٹل- گھر بنائے ہیں، جن کے پاس 2007 کے کونسلر کا الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں تھے اور 2020 میں ان کے پاس 28 کروڑ کے اثاثے تھے، اس وقت مونٹی کے پاس بڑے گھر ، فلیٹ، ہوٹل، بار، ریزورٹس اور آس پاس کی زراعتی زمین ہے۔ بی جے پی لیڈر ہونے کی وجہ سے ای ڈی اور سی بی آئی اس کی تحقیقات نہیں کریں گے، اس لیے لیفٹیننٹ گورنر کو ای ڈی-سی بی آئی سے اس کی جانچ کرانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 16 ستمبر کو ایک ویڈیو جاری کیا تھا۔ اس ویڈیو کے ذریعے لینڈ جہاد کی کہانی بتائی گئی، ٹی وی چینلز نے تصدیق کیے بغیر یہ ویڈیو اپنے چینلز پر چلائی۔ ویڈیو دکھاتے ہوئے سومناتھ بھارتی نے کہا کہ بہار کے سابق ایم پی شہاب الدین کی موت تہاڑ جیل میں کورونا سے ہوئی۔ یہ تصویر آئی ٹی او کے پیچھے قبرستان میں ان کی تدفین کی ہے۔ اس تصویر کو دکھا کر بی جے پی نے دہلی کے اندر فساد کرانے کی کوشش کی۔ اس ملک میں زمین کے جہادی کون ہے؟

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے دہلی اور ملک کو گمراہ کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی قبرستان بنانے جا رہی ہے۔ میں بڑے رنج کے ساتھ کہتا ہوں کہ میڈیا نے بھی بی جے پی کی سازش کا ساتھ دیا۔ شکر ہے کہ ہنگامہ ٹل گیا۔ اب میں نے میٹنگ کے دوران یہ اطلاع لیفٹیننٹ گورنر کو تحریری طور پر دی ہے۔ انہیں بتایا گیا ہے کہ دہلی میں فسادات میں بی جے پی کی کارستانی کا پردہ فاش ہو گیا ہے۔ دکھائی گئی تمام تصاویر جھوٹی تھیں۔ میں میڈیا کو بتانا چاہتا ہوں کہ بی جے پی پر بھروسہ نہ کریں۔ وہ جو کچھ بھی دکھائے، اس کے حقائق کی جانچ کروائیں، اس کے بعد ہی اس پر کچھ اعتماد کریں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ بی جے پی نے حقیقت جاننے کے باوجود ایک مظاہرہ کیا۔ اس میں بی جے پی لیڈر آدیش گپتا، رام ویر سنگھ بیدھوری نے حصہ لیا تھا۔

اے اے پی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے شیلیندر سنگھ مونٹی نے 2007 میں پہلی بار کونسلر کا انتخاب لڑا تھا۔ تب اس شخص کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ اپنے لیے انتخابی مہم چلا سکے۔ حوض خاص گاؤں کے مکینوں نے پیسے اکٹھے کیے اور تشہیر کی رقم دی۔ میرے پاس اس کے تمام حلف نامے موجود ہیں۔ جب اس شخص نے 2020 میں الیکشن لڑا تو اس کے پاس 28 کروڑ تھے۔ بی جے پی نے کون سی مشین لگائی ہے جو 2007 میں صفر تھی اور 2020 میں 28 کروڑ ہوگئی ۔ سماجی خدمت کے نام پر یہ 2007 میں صفر سے 2012 میں 9 کروڑ اور 2020 میں 28 کروڑ تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi MCD Election 2022: ڈی ڈی اے کی میٹنگ میں ایم سی ڈی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے مطالبہ کیا کہ اگر آپ میں ملک کے تئیں کوئی سروکار ہے تو سب سے پہلے ای ڈی اور سی بی آئی سے اس کی جانچ کروائیں۔ اگر اسے ڈی ڈی اے کی زمینوں کی فکر ہے تو منصفانہ طریقے سے کام کریں۔ بی جے پی لیڈر شیلیندر سنگھ مونٹی نے جن زمینوں پر قبضہ کر کے ہوٹل، مکانات، شراب کے ٹھیکے بنائے ہیں، انہیں منہدم کیا جائے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.