ETV Bharat / state

بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے پر ہتک عزت کا نوٹس

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی آتشی اور راگھو چڈھا کو بی جے پی نے ہتک عزت کا نوٹس بھیجا ہے۔

author img

By

Published : Jul 29, 2020, 10:04 PM IST

بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے پر ہتک عزت کا نوٹس
بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے پر ہتک عزت کا نوٹس

قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے اس دور میں جب سب کی معاشی صورتحال خراب ہے تب ایم سی ڈی ان ڈاکٹرز کی تنخواہوں کو روک رہی تھی اور جب عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی میں پھیلی اس بدعنوانی کو بے نقاب کیا تو بی جے پی نے ہمیں ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی آتشی نے آج ایک ریاستی دفتر میں ہوئی پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے گفتگو کی۔

پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ ہتک عزت کا نوٹس انہیں اور راگھو چڈھا کو بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے اس دور میں جب ڈاکٹر اپنی جان کی بازی لگا کر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، تب ایم سی ڈی ان کی تنخواہیں روک رہی ہے۔

سکول کے ٹیچرز اور صفائی ملازمین کی بھی تنخواہیں مہینوں سے نہیں ملی اسی معاملہ کو عام آدمی پارٹی نے اٹھایا جس کے بدلے میں بی جے پی کی جانب سے انہیں اور راگھو چڈھا کے خلاف ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔

آتشی نے مزید کہا کہ بی جے پی کی قیادت میں کارپوریشن کے ذریعہ ہونے والی بدعنوانی کو عوام کے سامنے لانے کی وجہ سے ہمیں نوٹس بھیجا گیا ہے، جبکہ اس سے قبل سی اے جی نے خود اپنی رپورٹ میں ایم سی ڈی میں ہو رہی بدعنوانی کا ذکر کیا تھا تو کیا بی جے پی سی اے جی کو بھی ہتک عزت کا نوٹس دیں گی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.