ETV Bharat / state

مشرقی دہلی ایم سی ڈی کے دونوں زون پر بی جے پی کا قبضہ برقرار - اعلیٰ قیادت کا شکریہ

مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے شاہدرہ ساوتھ زون چیئرمین کے عہدے پر بی جے پی کی کونسلر بھاونا ملک اور نائب چیئرمن کے عہدہ پر بی جے پی کے کونسلر ششی چندنا بلا مقابلہ جیت درج کی۔

مشرقی دہلی ایم سی ڈی کے دونوں زون پر بی جے پی کا قبضہ برقرار

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 7:22 PM IST

جیت درج کرنے کے بعد دونوں نے ہیڈ کوارٹر جاکر اپنا کام سنبھال لیا ہے۔

مشرقی دہلی ایم سی ڈی کے دونوں زون پر بی جے پی کا قبضہ برقرار

اس کے ساتھ ہی شاہدرہ نارتھ زون کے چیئرمین کے عہدے پر بی جے پی کے کونسلر کے کے اگروال اور نائب چیئرمن کے عہدے پر بی جے پی کے کونسلر درگیش تیواری بلا مقابلہ جیت گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بی جے پی کونسلر گنجن گپتا شاہدرہ جنوبی زون سے قائمہ کمیٹی کے ممبر کے طور پر منتخب ہوئی ہیں۔

اس موقع پر نومنتخب چیئر پرسن بھاونا ملک نے اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشرقی دہلی کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ ان کی پریشانیوں پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ مشرقی دہلی کے عوام کو کورونا وائرس کے وبا سے بچانے کی پوری کوشش کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ آبی آلودگی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے ایک مہم بھی شروع کی جائے گی تاکہ مشرقی دہلی کے عوام کو ڈینگو ، چکن گنیا جیسی بیماریوں سے بچایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.