ETV Bharat / state

BJP Reacts to Kejriwal نوٹ پر لکشمی گنیش کی تصویر کے مطالبے پر پوری بی جے پی احتجاج میں اتری، عآپ

عام آدمی پارٹی سے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ بھگوان گنیش اور ماتا لکشمی کی تصاویر، جو خوشی اور خوشحالی کے دیوتا ہیں، نئی کرنسی میں چھاپی جائے، جس کے بعد بی جے پی اس کی مخالفت میں اتر آئی ہے۔ BJP Reacts to Kejriwal

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 5:06 PM IST

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے بدھ کو کہا کہ جب سے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھارت میں ایک طرف مہاتما گاندھی اور دوسری طرف لکشمی گنیش جی کی تصویر لگانے کا مطالبہ کیا ہے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اس کی مخالفت میں اتر آئی ہے۔BJP Reacts to Kejriwal

عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ کیجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی اور حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ بھگوان گنیش اور ماتا لکشمی کی تصاویر، جو خوشی اور خوشحالی کے دیوتا ہیں، نئی کرنسی میں چھاپی جائے۔ مہاتما گاندھی کی تصویر ایک طرف اور لکشمی جی اور گنیش جی کی تصویر دوسری طرف ہونی چاہئے۔ اس کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ ملک کی خوشی، ترقی اور خوشحالی کے لیے دیوتاؤں کا آشیرواد حاصل کیا جائے۔ آج بھارتی معیشت سنگین بحران کے دور سے گزر رہی ہے۔ تعلیم‘ صحت‘ بجلی‘ پانی سمیت تمام کوششیں کرنی ہیں اور ملک کو مہنگائی سے بچانا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ دیوتاؤں کا آشیرواد بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے اروند کیجریوال نے کرنسی پر لکشمی گنیش جی کی تصویر لگانے کا مطالبہ کیا ہے، تب سے لے کر نیچے سے اوپر تک پوری بی جے پی لیڈر اس کے خلاف میدان میں آگئے ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر کہہ رہے ہیں کہ ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے۔ انڈونیشیا جیسے ممالک جہاں 85 فیصد مسلم آبادی ہے، ان کی کرنسی پر بھگوان گنیش کی تصویر ہے۔ اگر یہ مطالبہ کیجریوال نے کیا ہے تو بی جے پی کے پیٹ میں درد کیوں ہے؟ بی جے پی اس کی مخالفت کیوں کر رہی ہے؟ بی جے پی کے سبھی لیڈر اس کے خلاف کیوں ہیں؟ بی جے پی کو اس مسئلہ پر اپنا واضح مؤقف ملک کے سامنے رکھنا چاہئے اور وزیر اعظم کو بھی اپنا مؤقف واضح کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: Kejriwal appeals to Centre بھارتی نوٹ پر گاندھی کے ساتھ لکشمی گنیش کی تصویر ہو، کیجریوال

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.