ETV Bharat / state

BJP Raise Question کانگریس نے سیکولرازم کے مطلب کو ہندو مذہب کی توہین بنادیا - بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سدھانشو ترویدی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس پر ہندو برادری اور ان کے عقیدے کی علامتوں کی مسلسل توہین کرنے کا الزام لگایا ہے۔

کانگریس نے سیکولرازم کا مطلب ہندو مذہب کی توہین بنا دیا

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 8:02 PM IST

نئی دہلی: بی جے پی کے ترجمان ڈاکٹر سدھانشو ترویدی نے یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ چھتیس گڑھ کے راج ناندگاؤں میں ایک بار پھر کانگریس کے میئر کی موجودگی میں ہندو دیوتاؤں کے خلاف توہین آمیز تبصرے کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ BJP Raise Question Over Congress Secularism انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ اس لئے مزید سنگین ہو جاتا ہے کیونکہ اگر آپ گزشتہ چند برسوں کی پیش رفت کو دیکھیں تو یہ کوئی الگ تھلگ یا چھوٹا واقعہ نہیں ہے۔ دو دن پہلے کانگریس کرناٹک کے سابق ورکنگ صدر نے لفظ ہندو کے لئے 'گندا' لفظ استعمال کیا تھا۔

بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی لوگوں کے کانوں میں یہ منتر پھونک رہے ہیں کہ اگر آپ ووٹ جوڑنے کے لیے ہندوؤں کے جذبات اور شناخت کو ٹھیس پہنچانی ہے تو پیچھے نہ رہنا۔اور یہ عمل ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ ایک دور میں کبھی کہا ہندو دہشت گرد ہے، کبھی ہندو طالبان کہا اور کبھی ہندو بوکو حرام، یہ کارنامے ہندوستان کی قدیم ترین جماعت کے ہیں۔ ڈاکٹر ترویدی نے کہاکہ کتنے دکھ کی بات ہے کہ آزادی کے امرت مہوتسو کے سال میں کتنا زہر بھرا ہوا ہے۔ یہ سیکولر سیاست کے فروغ دینے والے، خواہ وہ بزرگ ہوں یا سب سے چھوٹے، ان کی فطرت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ فطرت صرف یہ ہے کہ سیکولرازم کا مطلب ہندو مذہب سے نفرت اور بے عزتی کا اظہار کرنا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ ملک اور ریاستوں کے روشن خیال لوگ اس سب کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور جو لوگ آزادی کے امرت دور کے دوران زہریلی بیلیں پھیلا رہے ہیں، ان سے عوام نجات دلائیں گے۔BJP Raise Question Over Congress Secularism

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.