ETV Bharat / state

بی جے پی نے رام نومی پرہتھیاروں کے ساتھ جلوس نکالا - رام نومی

پابندی کے باوجود بی جے پی نے رام نومی کے موقع پر ریاست بھر میں مذہبی جلوس نکالا ہے۔

بی جے پی نے رام نومی پرہتھیاروں کے ساتھ جلوس نکالا
author img

By

Published : Apr 13, 2019, 8:34 PM IST

کئی مقامات پر بی جے پی حامیوں اور پولس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ بی جے پی کارکنان کے ہاتھوں میں ہتھیار ہونے پر جب پولس نے انہیں روکا تو دونوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

کھڑک پور میں بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کی قیادت میں جلوس نکالا گیا اور پولس کے ذریعہ پابندی عاید کیے جانے کے باوجود گھوش نے ہتھیاروں کی نمائش کی۔
انہوں نے کہا کہ رام نومی کے موقع پر جلوس اور ہتھیاروں کی نمائش ہماری روایات کا حصہ ہے۔ہم لوگ اپنی حفاظت کیلئے ہتھیار رکھتے ہیں۔اس کا تعلق انتخابات سے نہیں ہے۔

اگر ترنمول کانگریس کو ہتھیاروں سے پریشانی ہے تو وہ اپنی ذہنیت کو بدلے۔جنوبی بنگال سمیت ریاست بھر میں وشو ہندو پریشد نے 700مقامات پر رام نومی کا جلوس نکالا۔

وشو ہندو پریشدکے جنرل سیکریٹری سچندر ا سنہا نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی ہدایت دے تھی کہ ہتھیاروں کی نمائش نہیں کی جائے گی۔ہمیں ریلیوں کی اجازت دی گئی تھی۔

پولس کی ہدایت کے مطابق ہم نے ریلی کا انعقاد کیا ہے اور ہتھیاروں کی نمائش نہیں کی گئی ہے۔

جب کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ ہم نے اپنی ماں اور بہن کی حفاظت کی خاطر یہ ہتھیار اٹھائے ہیں۔

بی جے پی کے ذریعہ ریاست بھر میں رام نومی کا جلوس نکالے جانے اور ہتھیاروں کی نمائش پر اسپیشل پولس آبزرور الیکشن ویویک دوبے نے کہا کہ ہماری ذمہ داری پر امن انتخابات کا انعقاد ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لااینڈ آرڈر کو بحال کریں۔

انہوں نے کہاکہ میں انتخابی تیاریوں اور اگلے مرحلے میں مرکزی فورسز کی تعیناتی پر چیف الیکشن کمشنر سے تبادلہ خیال کرنے کیلئے دہلی جارہا ہوں۔

خیال رہے کہ مغربی بنگال حکومت نے رام نومی کے موقع پر ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی عاید کررکھی ہے پولس کے مطابق کسی بھی مذہبی اور سیاسی جماعت کو ہتھیاروں کے ساتھ رام نومی کا جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم رام نومی کیلئے جلوس نکالنے کی اجازت ہوگی۔بائیک ریلی سے متعلق پولس نے کہا کہ زیادہ تعداد میں جلوس نکالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس درمیان مغربی بنگال حکومت نے الیکشن کمیشن سے لا اینڈ آرڈر کو بحال کرنے کیلئے مرکزی فورسیس دینے کی اپیل کی تھی۔

Intro:Body:

ikhlaq

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.