ETV Bharat / state

رنکو کی موت پر بی جے پی رہنماؤں کی زہرافشانی کیا گُل کھلائے گی؟ - بی جے پی صدر آدیش گپتا

قومی دارالحکومت دہلی کے منگول پوری میں سالگرہ کی تقریب میں چند لڑکوں کی لڑائی میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ متوفی رنکو کی عمر 24 سال تھی۔ غازی آباد کے لونی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گجر نے ہلاک شدہ نوجوان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی یقین دہانی کروائی۔ اس کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا بھی سوگوار کنبہ سے ملاقات کے لیے پہنچے اور مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

bjp mla nand kishore gurjar met family of late rinku sharma in mangolpuri in delhi
رنکو کی موت کو سیاست کا رنگ دینے پہنچے لگے رہنما
author img

By

Published : Feb 13, 2021, 8:49 AM IST

Updated : Feb 13, 2021, 9:58 AM IST

مغربی دہلی کے منگول پوری میں بدھ کے روز 24 سالہ رنکو شرما کے قتل پر سیاسی رہنماؤں کا دورہ جاری ہے اور اس پر جم کر سیاست شروع ہوگئی ہے۔ صبح سے ہی مختلف ہندو تنظیموں، بی جے پی اور عام آدمی پارٹی جیسی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا ہلاک شدہ نوجوان کے لواحقین سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس درمیان غازی آباد کے لونی سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گجر بھی رنکو کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی اور انہیں تسلی دی۔

اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے نند کشور گجر نے پولیس انتظامیہ کے طرز عمل پر بھی سوال اٹھایا۔ نند کشور گجر نے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے گھر تو پہنچ جاتے ہیں لیکن ہندوؤں کے خاندان کو پوچھتے بھی نہیں ہیں، کیا ہندوؤں نے ملک کے تحفظ کے لیے کچھ بھی نہیں کیا ہے؟

آدیش گپتا

اس کے علاوہ بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا بھی ہلاک شدہ نوجوان کے اہل خانہ سے ملنے پہنچے۔ انہوں نے مالی مدد کے طور پر 5 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا اور کیجریوال حکومت سے متوفی کے خاندان کو ایک کروڑ امدادی رقم دینے کی گزارش کی۔

نند کشور گجر

بی جے پی کے دونوں رہنماؤں نے اپنے بیان میں ایک خاص طبقے کو نشانہ بھی بنایا۔ انہوں نے کیجریوال حکومت پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ ایک خاص طبقے کو خوش کرنے کی کوششوں میں مصرف ہے جو دوسرے طبقے کے ساتھ زیادتی ہے۔

خیال رہے کہ رکن اسمبلی نند کشور گجر حالیہ دنوں میں کافی سرخیوں میں تھے۔ انہوں نے کسانوں کے احتجاج پر شدید تنقید کی تھی اور احتجاج کرنے والے کسانوں کو دہشت گرد تک کہہ ڈالا تھا وہ یہیں نہیں رکے تھے بلکہ انہیں گولی مارنے تک کی وزیرداخلہ سے گزارش کر ڈالی تھی۔ گجر نے کسان رہنما راکیش ٹکیت کے خلاف بھی کافی کچھ کہا تھا جس کی چہار جانب مذمت کی گئی ہے۔

Last Updated : Feb 13, 2021, 9:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.