ETV Bharat / state

دہلی: بی جے پی رہنما آدیش گپتا نے 60 کارکنان کے ساتھ یوگا کیا

عالمی یوم یوگا کے موقع پر بی جے پی کے کارکنان مختلف انداز میں یوگا منا رہے ہیں۔

دہلی: بی جے پی رہنما آدیش گپتا نے 60 کارکنان کے ساتھ یوگا کیا
دہلی: بی جے پی رہنما آدیش گپتا نے 60 کارکنان کے ساتھ یوگا کیا
author img

By

Published : Jun 21, 2020, 1:10 PM IST

دارالحکومت دہلی میں بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے لودھی گارڈن میں بی جے پی کارکنان کے ساتھ عالمی یوم یوگا کے موقع پر یوگا کیا ہے۔

پوری دنیا سمیت بھارت میں بھی آج چھٹا عالمی یوم یوگا منایا جارہا ہے۔ دہلی میں بی جے پی کارکنان بھی عالمی یوم یوگا مختلف انداز میں منا رہے ہیں۔

دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے لودھی گارڈن میں بی جے پی کارکنان کے ساتھ عالمی یوم یوگا کے موقع پر یوگا کیا۔ اس دوران تقریباً 60 افراد موجود تھے، جنہوں نے مل کر یوگا کیا۔

وہیں وزیر اعظم مودی نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ یوگا زندگی گزارنے کا ایک ذریعہ ہے۔ اس کے ساتھ ہی انسان زندگی گزارنے کے قابل ہوجاتا ہے۔ یوگا لوگوں کے بہت سے مصائب دور کرتا ہے۔

دہلی بی جے پی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوگا کرنے سے جسم کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے۔ اس وقت کورونا کا دورچل رہا ہے، اس لیے ہم لوگوں کو یوگا کرنے کی بہت ضرورت ہے۔ یوگا قوم اور معاشرے کو ایک دھاگے میں باندھ دیتا ہے۔ ہر کوئی یوگا کرسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.