ETV Bharat / state

Tripura Rajya Sabha By Elections بپلب دیب تریپورہ راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے بی جے پی کے امیدوار

author img

By

Published : Sep 10, 2022, 11:52 AM IST

بی جے پی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے بتایا کہ 'بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے بپلب دیب کو تریپورہ میں راجیہ سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کے طور پر کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔' Rajya Sabha By Elections in Tripura

بپلب دیب تریپورہ راجیہ سبھا ضمنی انتخاب کے لیے بی جے پی کے امیدوار

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سابق وزیر اعلیٰ بپلب دیو کو تریپورہ میں راجیہ سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے آدھی رات کو ریلیز میں بتایا کہ بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے بپلب دیب کو تریپورہ میں راجیہ سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کے طور پر کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ BJP elects Biplab Deb for Tripura bypoll

بپلب دیب تریپورہ میں بی جے پی کے پہلے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ انہیں پارٹی میں ہریانہ کا چارج بھی دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے سابق وزیر اعلیٰ بپلب دیب کو تریپورہ میں 22 ستمبر کو ہونے والے واحد راجیہ سبھا سیٹ کے ضمنی انتخاب کے لیے نامزد کیا ہے۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری نے 9 ستمبر کو دیر گئے فیصلے کا اعلان کیا۔ بپلب کمار دیب کی شبیہ تریپورہ میں بی جے پی کے بڑے لیڈر کے طور پر رہی ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے دن کیا گیا جب سابق وزیر اعلیٰ کو ریاست ہریانہ کا 'انچارج' مقرر کیا گیا تھا۔ ونود کمار سونکر کی جگہ سابق مرکزی وزیر مہیش شرما کو تریپورہ کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ دیب نے ایک بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی، پارٹی کے قومی صدر جے پی۔ نڈا اور وزیر داخلہ امت شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kishan Reddy on Munugode by Election ٹی آر ایس کو منگوڈ ضمنی انتخاب میں بھی شکست ہوگی

انہوں نے کہا کہ وہ تریپورہ کے لوگوں کی ترقی اور بہبود کے لیے کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بی جے پی اور اس کی اتحادی آئی پی ایف ٹی کے پاس 60 رکنی ریاستی اسمبلی میں کل 44 ارکان ہیں۔ سی پی آئی (ایم) کے پاس 15 اور کانگریس کا ایک رکن ہے۔ سی پی آئی (ایم) نے سابق وزیر بھانو لال ساہا کو الیکشن لڑنے کے لیے نامزد کیا ہے۔ ڈاکٹر ساہا نے جمعہ کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.