دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرانل کمار نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں اپنی ممکنہ شکست سے بچنے کے لیے انتخابات کو ملتوی کرانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا مطالبہ ہے کہ دہلی میں بلدیاتی انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس کی ضلع ورکرس کانفرنسز میں کانگریسی کارکنان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ کارپوریشن انتخابات کے لیے تمام وارڈز میں بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئی ہیں، کارپوریشن انتخابات کے لیے کارکنان میں کافی جوش و خروش ہے اور کارپوریشن انتخابات کے لیے دہلی میں کانگریس پارٹی پہلی پسند بن گئی ہے اور آنے والے کارپوریشن میں انتخابات میں کانگریس کارپوریشن میں نمایاں کامیابی حاصل کریگی۔
Cong Accuses BJP AAP of Trying to Postpone MCD Polls Fearing Defeat Saffron Party Hits Back
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہیں جو دہلی حکومت کے کنٹرول میں ہے، عام آدمی پارٹی شکست کے خوف سے انتخابات کو ملتوی کرنا چاہتی ہے جس میں بی جے پی بھی برابر کی ذمہ دار ہے۔
انل کمار نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی حکومت نے قومی دارلحکومت کی ہم آہنگی کی فضا کو خراب کیا، ہندوں اور مسلمانوں کے درمیان فرقہ پرستی کو فروغ دیا، اور دہلی کو فسادات میں جھونک دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہلی میں آپسی بھائی چارگی کی مثال ملتی تھی۔ کانگریس کے دور اقتدار میں کہیں کوئی فرقہ وارانہ فسادات رونما نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے دہلی کی ہمہ جہت ترقی کرکے تاریخ رقم کی اور اروند کیجریوال نے کانگریس کی ترقی یافتہ دہلی کو برباد کردیا۔
انل کمار نے کہا کہ دہلی کانگریس کی ڈیجیٹل ممبر شپ مہم میں پچھلے 15 دنوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ دہلی میں 1.68 لاکھ تصدیق شدہ ڈیجیٹل ممبر بنائے گئے ہیں اور ہمارے پاس 11.50 ہزار اندراج کرنے والوں کی فوج ہے۔
ریاستی صدر نے لوگوں سے ڈیجیٹل ممبر شپ مہم میں زیادہ سے زیادہ شامل ہونے کی اپیل کی۔
کرول باغ ضلع ورکرز کانفرنس کا انعقاد ضلع صدر مدن کھوروال نے چیتن پارک راجندر نگر میں کیا ۔ اس کے علاوہ پتپڑ گنج ضلع کانگریس کمیٹی ورکرس کانفرنس کا انعقاد ضلع صدر دنیش کمار ایڈوکیٹ نے بدری ناتھ مندر مشرقی ونود نگر میں کیا۔
مزید پڑھیں:Congress Pol Khol Campaign : دہلی کانگریس کی تری نگرمیں پول کھول مہم
اس موقع پراے آئی سی سی دہلی کے انچارج شکتی سنگھ گوہل، سابق ایم پی پرویز ہاشمی کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین اور سابق ایم ایل اے انل بھاردواج، سابق میئر فرہاد سوری،ریاستی خواتین صدر امریتا دھون، سندیپ گوسوامی، سابق رکن اسمبلی درشنارام کمار، امریش سنگھ گوتم، آصف محمد، برہم پال،پرویز عالم،کارپوریشن کونسلر سشیلا کھوروال،شعیب دانش،درشنا جاٹاو، دھیریندر تیاگی، برہم یادو،جگ جیون شرما،مہیندر منگلا،خواتین ضلع صدر پوجا دھانک، اجے ونائک، واحد قریشی،مہندر بھاسکر، وجے کمار، چودھری وجیندر کمار،ہنڈرڈ،راجیش یادو، ہری دت شرما، دھرم پال موریہ سمیت یوتھ کانگریس، مہیلا کانگریس، سیوا دل اور این ایس یو آئی کے کارکنان موجود تھے۔