بی جے پی کے ترجمان جی وی ایل نرسنگھ راؤ نے یہاں صحافیوں سے کہاکہ گاندھی کی شہریت کے بارے میں امیٹھی کے انتخابی افسر کے سامنے ایک معاملہ سامنے لایاگیا ہے۔
گاندھی 2004میں رکن پارلیمنٹ بنے تھے ،سال 2005میں برطانوی رجسٹریشن دفتر کے ذریعہ جاری ایک کمپنی دستاویزات کے مطابق مسٹر گاندھی برطانوی شہری تھے ۔
نرسنگھ راؤنے کہاکہ ایک رکن پارلیمنٹ رہتے ہوئے گاندھی کیسے برطانوی شہری رہ سکتے ہیں۔ اگر یہ سچ ہے تو انھوں نے 1955کے شہریت قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔
انھوں نے کہاکہ کیمرج یونیورسٹی کا ایک سرٹیفکٹ بھی زیر بحث ہے جس میں راؤل ونچی نام لکھاہے۔ راہل گاندھی کو بتانا چاہئے کہ کیا وہ ہندستان میں راہل گاندھی ہیں اور برطانیہ میں راؤل ونچی ہیں۔
وہ یہ تفصیل بھی بتائیں کہ کیا ان کے پاس دیگر ملکوں کی بھی شہریت ہے۔