ETV Bharat / state

Birth Anniversary Of Hazrat Nizamuddin حضرت نظام الدین اولیاء کے یوم ولادت پر ملک میں امن و سلامتی کےلئے دعائیں مانگی گئیں - قومی دارالحکومت نئی دہلی

خواجہ نظام الدین اولیاء کا 809 یوم ولادت ملک میں امن و سلامتی کی دعاؤں اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس دوران دہلی وہ بیرون دہلی سے بڑی تعداد میں زائرین نے درگاہ شریف کی زیارت کر کے خصوصی محافل میں شرکت کی۔

حضرت نظام الدین اولیاء کی یوم ولادت پر ملک میں امن و سلامتی کے دعائیں مانگی گئیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 14, 2023, 2:57 PM IST

حضرت نظام الدین اولیاء کی یوم ولادت پر ملک میں امن و سلامتی کے دعائیں مانگی گئیں

نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع خواجہ نظام الدین اولیاء کا 809 یوم ولادت ملک میں امن و سلامتی کی دعاؤں اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔یوم پیدائش کے موقع پر درگاہ کمیٹی کی جانب سے استانہ شریف کو خصوصی قمقموں پھولوں رنگ برنگے غباروں، جھڑیوں اور جھاڑ و فانوس سے سجایا گیا، درگاہ کے احاطے میں زائرین کے لیے لنگر شریف کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

درگاہ خواجہ محبوب الہی کے چیف انچارج سید کاشف علی نظامی نے بتایا کہ جس طرح عقیدت مند درگاہ شریف میں عرس کے موقع پر اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں اسی طرح جشن ولادت کی بھی تقاریب میں شریک ہوتے ہیں اور اپنی مرادیں پاتے ہیں۔

کاشف علی نظامی مزید بتایا کہ حضرت نظام الدین اولیاء کی درگاہ سے محبت اور بھائی چارگی کا پیغام جاتا ہے جہاں عقیدت مندوں کا جم غفیر بلا تفریق مذہب و ملت حضرت محبوب الہی کے استانہ عالیہ پر حاضری دینے کے لیے آتے ہیں۔اس دوران درگاہ شریف میں ذائرین نے کیک کاٹ کر لوگوں میں تقسیم کیا جبکہ درگاہ انتظامیہ کی جانب سے کیک کاٹنے کی مناہی کی گئی تھی اس پر کچھ لوگوں نے اعتراض بھی پیش کیے۔

جشن یوم ولادت پر حضور محبوب پاک کے استانے میں نعت و منقبت سے نورانی محفل شروع ہوئی اور عشاء کی نماز کے بعد زائرین کے درمیان لنگر شریف تقسیم کیا گیا محفل سماع کی پر نور مجلس سجائی گئی جس میں مشہور قوال صوفی ہمسر حیات نظامی اور اطہر حیات و ہمنواں نے خواجہ نظام الدین اولیاء کی شان اقدس میں منقبت پیش کرکے اور زائرین کو محظوظ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Mega Job Fair at Jamia Hamdard حکیم عبدالحمید کا خواب تھا کہ لوگوں کو بر سر روزگار کیا جائے، شوکت مفتی

دیر رات درگاہ نظام الدین کو غسل دیا گیا جس کے بعد گل پوشی و چادر پوشی وغیرہ کی گئی اور زائرین نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے بعد نماز فجر عالم اسلام میں امن و امان و خصوصی دعاؤں کے ساتھ جشن یوم ولادت کی تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.