ETV Bharat / state

سائیکل بھارت میں دو ہزار سال قبل موجود تھی! - بھارت میں سائیکل کی ایجاد

سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل کے مطابق بھارت میں 2000 سال قبل سے بھارت میں سائیکل کی ایجاد کے ثبوت موجود ہیں۔

سائیکل بھارت میں دو ہزار سال قبل موجودتھی!

author img

By

Published : Jun 3, 2020, 10:57 PM IST

کیا بھارت میں سائیکل کی ایجاد ہوئی تھی اور وہ بھی 2000 سال پہلے؟۔ بدھ کے روز ایک ٹویٹ میں، سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر پرہلاد سنگھ پٹیل نے اشارہ کیا ہے کہ اگرچہ دنیا بائی سائیکل کی ایجاد کی 200 ویں یوم ایجادمنارہی ہے، لیکن آج سے تقریبا دو ہزار سال قبل بھارت میں اس کی ایجاد کا ثبوت موجود ہے۔

پرہلاد سنگھ پٹیل نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ ایک قدیم مندر کی دیوار کی تصویر بھی لگائی ہے جو جنوبی بھارت میں واقع ہے، جس میں دکھایا گیا ہے ایک شخص سائیکل پر سوار ہے۔

پرہلاد سنگھ پٹیل نے اپنی ٹویٹ کو وزیر اعظم کے دفتر اور دیگر لوگوں کو بھی ری -ٹویٹ کیا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ آج دنیا 'بائی سائیکل ڈے' منارہی ہے، جہاں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ بائی سائیکل کی ایجاد 200 سال پرانی ہے جبکہ تامل ناڈو میں واقع2000 سال قدیم پنچورن سوامی مندر کی دیوار پر سائیکل کی سواری کرنے والی مورتی موجود ہے۔ توپھر ایجاد کہاں ہوئی ہوگی؟

واضح رہے کہ آج پوری دنیا میں 'ورلڈ سائیکل ڈے' منایا جارہا ہے۔ اس کی شروعات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2018 میں کی تھی۔ سن 1860 میں پہلی بار انگریزی میں بائی سائیکل کا لفظ استعمال ہوا تھا اور 1817 میں اس سائیکل کی ایجاد ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.